قومی

Reliance AGM 2023: ریلائنس بورڈ سے الگ ہوں گی نیتا امبانی،نئی نسل کو ملے گی اہم ذمہ داری

ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) پیر کو منعقد ہوئی، جس سے چیئرمین مکیش امبانی نے خطاب کیا۔ مکیش امبانی نے اپنے خطاب میں 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی کی تقریر کے ساتھ چندریان 3 کی کامیابی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے معاشی ترقی کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ سال 2047 تک ہندوستان ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ اس دوران مکیش امبانی نے کئی بڑے اعلانات کیے۔

جیو ایئر فائبر کا اعلان

مکیش امبانی نے کہا کہ Jio 5G کا رول آؤٹ اکتوبر کے آخر میں شروع ہوگا اور یہ دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 85 فیصد فائیو جی سروس ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Jio AirFibre گنیش چترتھی (19 ستمبر) کو لانچ کیا جائے گا۔ ریلائنس AGM 2023 سے خطاب کرتے ہوئے امبانی نے بورڈ میں اہم تبدیلیوں کا بھی اعلان کیا۔

نیتا امبانی بورڈ سے دستبردار ہو جائیں گی

ریگولیٹر کو دی گئی معلومات کے مطابق، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کو بورڈ میں نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یعنی نئی نسل اب بڑے کردار میں نظر آئے گی۔ یہ تقرری حصص یافتگان کی منظوری سے ہی موثر ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نیتا امبانی کو بورڈ سے الگ کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Highlights India’s Growing Self-Reliance: جوہری توانائی سے سیمی کنڈکٹر تک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سائنسی ورثے کو آگے بڑھا رہا ہے ہندوستان: وزیر اعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…

4 hours ago

Jamia Students Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر احتجاج سے قبل سیکورٹی فورسیز کا مجمع، دفعہ 163 نافذ، کیمپس میں طلبا کے داخلے پر پابندی عائد

یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…

5 hours ago