حکومت کے تازہ بیان کے مطابق نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ (DoP) کے تحت 928 طے شدہ فارمولیشنز اور 3,200 سے زیادہ نئی دوائیوں کے لیے خوردہ قیمتوں کی حد مقرر کی ہے۔ حکومت کی اس پہل سے ضروری ادویات کی قومی فہرست (NLEM) 2022 کے تحت دواؤں کی قیمتوں میں اوسطاً 17 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کے لیے 3,788 کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔
حکومت کی اور اسکیمیں
مریضوں کی آسانی کے لیے حکومت کی دیگر اسکیموں کے تحت مرکزی حکومت پردھان منتری بھارتیہ جنوشدھی پریوجنا (PMBJP) کے ذریعے سستی ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے اور جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے 50-80 فیصد کم قیمتوں پر معیاری ادویات پیش کرتا ہے وہیں ’امرت‘ (AMRIT) پہل کے تحت، کینسر، قلبی امراض اور سرجیکل امپلانٹس کے لیے ادویات منتخب ہسپتالوں کی فارمیسیوں میں 50 فیصد تک رعایت پر دستیاب ہیں۔
ساتھ ہی حکومت نے ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور صحت عامہ کی سہولیات کا دورہ کرنے والے مریضوں کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے فری ڈرگس سروس انیشی ایٹو شروع کیا ہے، جس کے تحت ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہوئے ذیلی صحت مرکز کی سطح پر 106 ادویات، بنیادی مرکز صحت کی سطح پر 172 ادویات، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی سطح پر 300 ادویات، ذیلی ضلعی صحت کی سطح پر 318 ادویات اور ضلعی ہسپتالوں میں 381 ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت فی الحال، 2,047 ادویات اور 300 جراحی، طبی استعمال کی اشیاء، اور آلات پروڈکٹ باسکٹ میں ہیں۔ فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ نے 31 مارچ تک اسے 2,100 ادویات اور 310 سرجیکل، طبی استعمال کی اشیاء اور آلات تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومتی ادارہ این پی پی اے شیڈولڈ اور نان شیڈول دونوں ادویات کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…