قومی

Delhi Police: آئی جی آئی ایئر پورٹ پولیس نے چوری کے 8 دیگر موبائل فون برآمد کرلئے، ملزم کی پولیس ریمانڈ میں پوچھ گچھ کے بعد کیا انکشاف

IGI Airport Police: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا تھا اور 12 موبائل فون برآمد کئے تھے۔ موبائل چوری کو انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کرنے کے ساتھ ہی پولیس نے درج تین معاملوں (E-FIR No. 13/2023 (14/01/2023) U/s 379 IPC, 33/2023 (30/01/2023) U/s 379 IPC اور 40/2023 ( 02/02/2023) U/s 379 IPC) کو کامیابی کے ساتھ حل کرلیا تھا۔

وہیں اہم سپلائر سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے 8 اور ہائی اینڈموبائل فون برآمد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ایک اور کیس (41/2023 (02/02/2023) U/s 379 IPC) کو کامیابی کے ساتھ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں جسونت سنگھ نے 4 معاملے درج کرائے تھے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ سیمسنگ گلیکسی اورآئی فون-13 سمیت کل 25 موبائل فون دبئی بھیجے جانے والے کنسائنمنٹ سے چوری ہوئے تھے۔ گودام سے کارگو ایریا جانے کے راستے میں کنسائنمنٹ سے فون چوری کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا تھا، اس کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی تھی۔

اس معاملے میں ایس ایچ او یشپال سنگھ کی قیادت میں تشکیل کی گئی ٹیم نے تلاشی مہم شروع کردی۔ چوری ہوئے موبائل کو سرویلانس پر رکھا گیا اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی جانے لگی۔ کچھ دنوں بعد بریلی اور آس پاس کے علاقے میں ان میں سے کچھ موبائل فون ایکٹیو ہوگئے۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم نے جانچ تیز کی تو معلوم ہوا کہ بریلی کے ہی شیر سنگھ نے الگ الگ لوگوں کو موبائل فون بیچ دیئے تھے۔

اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی اور شیر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس معاملے میں پوچھ گچھ کے دوران شیر سنگھ نے انکشاف کیا کہ اس نے ارون کمار اور پون کمار سے معمولی قیمت پر 17 سیمسنگ گلیکسی موبائل فون خریدے تھے۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پون اور ارون چوری کے موبائل فون آنند کارگو کمپنی میں کام کرنے والے دو ڈرائیوروں منیش کماراور ستیندر یادو سے خریدتے تھے۔ اس معاملے میں ملزم منیش اورستیندرکو پولیس نے گرفتارکیا اوران کے پاس سے 12 موبائل فون برآمد کئے گئے۔

ملزم شیر سنگھ کو پولیس ریمانڈ پر لیا گیا اور اس دوران پوچھ گچھ جاری رہی۔ پولیس نے بریلی واقع اس کے گھر کی تلاشی لی اور اس کے بیان کی بنیاد پر 08 موبائل فون (05 سیمسنگ اور 03 ایپل آئی فون-13) برآمد کئے گئے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago