اگر آپ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے ہیں تو آج کسی وقت یا کچھ دیر پہلے ہی آپ نے اسکرین پر کوئی پیغام دیکھا ہوگا۔ ساتھ میں الارم بھی بج رہا ہوگا اور موبائل ویبرٹ کررہا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس ایسا ایمرجنسی الرٹ نہیں آیا ہے تو کسی بھی وقت آسکتا ہے،اس کی امید زیادہ ہے۔تاہم، آپ کو اس کے بارے میں فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ چونکہ یہ کوئی فراڈ نہیں ہے بلکہ سرکاری الرٹ ٹسٹنگ میسج ہے۔ یہ پیغام آپ کے فون کی سکرین پر ایک زوردار بیپ کے ساتھ نمودار ہوا ہوگا۔ یہ پیغام ایک ہنگامی وارننگ ٹیسٹ تھا۔ حکومت ہند نے کئی اسمارٹ فونز پر یہ ٹیکسٹ میسج بھیج کر ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔ بہت سے لوگ اس سے پریشان ہوئے ہیں چونکہ ان کو اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی۔اب آئیے ہم آپ کو اس میسج الرٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
پیغام میں یہ بات لکھی ہے
“یہ سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کے ذریعے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، حکومت ہند کی طرف سے بھیجا گیا ایک نمونہ ٹیسٹ پیغام ہے۔ براہ کرم اس پیغام کو نظر انداز کریں کیونکہ آپ کی طرف سے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ٹیسٹ پیغام پورے انڈیا ایمرجنسی الرٹ کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ سسٹم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مقصد عوامی تحفظ کو بڑھانا اور ہنگامی حالات کے دوران بروقت الرٹ فراہم کرنا ہے۔
اس لیے حکومت ٹیسٹ کر رہی ہے
حکومت ہند کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اس کی جانچ کر رہی ہے۔ حکومت اس کے ذریعے عوامی تحفظ کو بڑھانا چاہتی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں یہ الرٹ آتا رہتا ہے۔ حکومت ہند نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اگر آپ کو یہ پیغام موصول ہوا ہے تو آپ کو زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سونامی، زلزلہ اور سیلاب جیسے حالات میں حکومت پہلے سے وارننگ بھیجے گی تاکہ لوگ ہوشیار رہیں۔چونکہ یہ الرٹ پورے ہندوستان میں کہیں بھی کسی بھی ریاست میں بھیجا جاسکتا ہے چونکہ سونامی،طوفان یا پھر زلزلہ کسی بھی خطے میں آسکتا ہے اس لئے حکومت پورے ملک بھر میں اس طرح کا پیغام بھیج کر ٹسٹ کررہی ہے کہ قبل از وقت لوگوں کو الرٹ کرنے کا یہ سسٹم کام کرے گا یا نہیں ، اسی لئے یہ الرٹ سروس شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت آپ کے موبائل پر ایمرجنسی الرٹ پیغام بھیجا گیا ہے۔اس کو لیکر کسی بھی طرح کے شک وشبہ کی ضرورت نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…