قومی

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

نئی دہلی : ریاست گجرات کے ضلع بھروچ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جہاں سائیکھا واقع سنجِل فارماکیم کمپنی میں ری ایکٹر پھٹنے سے 5 ملازمین کی موت ہو گئی، جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہائیڈروجنیشن کے عمل کے دوران ری ایکٹر پھٹ گیا۔ 15 کلو لیٹر گنجائش والے ری ایکٹر کے دھماکے سے اس کا ملبہ کمپنی کے احاطے سے باہر تک جا گرا۔ دھماکے کے بعد میتھیلین ڈائی کلورائیڈ (ایم ڈی سی) گیس کا اخراج بھی ہوا، جس سے دھول کے بادلوں کے درمیان موجود ملازمین شدید متاثر ہوئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز تقریباً 15 کلومیٹر کے دائرے میں سنی گئی۔

پولیس اور انتظامیہ نے راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ملازمین کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ضلع بھروچ کے واگرا علاقے کی سائیکھا جی آئی ڈی سی میں واقع اس کمپنی نے 53 ملازمین کے ساتھ کام شروع کیا تھا اور اسے قائم ہوئے ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔ حادثے کے بعد پورے صنعتی علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

پولیس، آلودگی کنٹرول بورڈ اور حفاظتی محکمے کی تحقیقات

حادثے کے بعد پولیس، گجرات آلودگی کنٹرول بورڈ اور صنعتی تحفظ و صحت کے محکمے سمیت متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کمپنی کے مستقل ملازمین کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔تحقیقات کے ذریعے حادثے کی وجوہات اور حفاظتی انتظامات سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

منگلورو کی ریفائنری میں بھی دھماکے کے بعد لگی تھی آگ

اس سے قبل 30 ستمبر کو کرناٹک کے منگلورو میں واقع مینگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ (ایم آر پی ایل) میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک کی شناخت راجیش بیپٹسٹ کے طور پر ہوئی تھی، جو حادثے کے وقت پلانٹ کے اندر موجود تھے۔ ان کے جسم کا تقریباً 35 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔پولیس کمشنر کے مطابق، قریب واقع ایک دفتر میں موجود 6 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے علاقوں میں واقع گھروں میں بھی لرزش محسوس کی گئی۔ بعض قریبی گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Plea on Delhi Pollution: دہلی میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کا طنزیہ تبصرہ، کہا-’’امید ہے آپ موسم کا لطف اٹھا رہے ہوں گے‘‘

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…

19 minutes ago

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

46 minutes ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

54 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

60 minutes ago