وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح گجرات کے ایکتا نگر میں نرمدا ندی کے کنارے واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور امن کے تحفظ کا حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں‘‘۔ یہ دن ہر سال 31 اکتوبر کو سر دار پٹیل کی خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔ وزیرِ اعظم مودی کی حکومت نے 2014 میں ان کی یاد میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ منانے کی روایت شروع کی تھی تاکہ ملک میں یکجہتی، ہم آہنگی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔
راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ایکتا نگر میں شاندار پریڈ اور ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں بھارت کی ثقافتی اور جغرافیائی تنوع میں اتحاد کے جذبے کو نمایاں کیا گیا۔ بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور مختلف ریاستوں کی پولیس کے دستوں نے پریڈ میں اپنے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ وزیرِ اعظم مودی صبح آٹھ بجے کے قریب اسٹیچو آف یونٹی پہنچے، جہاں انہوں نے سر دار پٹیل کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور خاموشی کے ساتھ انہیں یاد کیا۔ بعد ازاں وہ پریڈ گرانڈ میں پہنچے اور دستوں کی سلامی لی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام، طلبہ اور رضاکار بھی موجود تھے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم نے اپنے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پیغام میں لکھا کہ ’’بھارت سر دار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 150ویں یومِ پیدائش پر سلام پیش کرتا ہے۔ وہ ہمارے ملک کے اتحاد کے معمار تھے، جنہوں نے بھارت کے ابتدائی برسوں میں اس کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قوم پرستی، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے سے نسلیں متاثر ہوتی رہیں گی‘‘۔
ایک ویڈیو پیغام میں مودی نے کہا کہ ’’سر دار پٹیل میں لوگوں کو ایک لڑی میں پرونے کی غیر معمولی صلاحیت تھی، خواہ ان کے خیالات مختلف کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے ریاستوں کے انضمام سے لے کر آزادی کی تحریک میں عوام کو ایک جھنڈے تلے متحد کرنے تک اپنی زندگی قوم کے اتحاد کے لیے وقف کر دی‘‘۔ راشٹریہ ایکتا دیوس کے اس موقع پر ملک بھر میں دوڑ، ریلیوں اور عہدِ یکجہتی کے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ سر دار پٹیل کے ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے خواب کو عملی شکل دی جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
تھراڈ اور رادھن پور میں قائم ہوں گے نئے پلانٹس، روزانہ 175 میٹرک ٹن گوبر…
سال 2026 کے قانون ساز کونسل انتخابات کے نتائج بہار، اتر پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر…
علاقائی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ فی الحال حادثے کی اصل وجہ کا پتہ…
نوی ممبئی میں دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد، یوگا اور قدرتی علاج کے ذریعے…
آئی آئی ٹی کانپور اپنے مشہور سالانہ ثقافتی میلے ’انتراگنی 2026‘ کے 61ویں ایڈیشن کے…
ورکشاپ کا مقصد طبی ماہرین کو عملی مہارت اور علم فراہم کرنا ہے، تاکہ کینسر…