قومی

Ramesh Bidhuri Remarks on Kunwar Danish Ali: رمیش بدھوڑی نے کنور دانش علی سے مانگی معافی،پارلیمانی کمیٹی اب رپورٹ کرے گی پیش

بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی پر اپنے متنازعہ بیان  پر معافی مانگ لی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دانش علی کے خلاف ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اس پرمجھے بھی  افسوس ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بدھوری  کےافسوس کا اظہار کے ساتھ ہی کمیٹی اس معاملے کو ختم کر کے اپنی رپورٹ اسپیکر کو بھیج سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دانش علی بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور واقعے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے پی ایم مودی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے رمیش بدھوری نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی پر متنازعہ تبصرہ کیا تھا جس کے بعد سیاست گرم ہوگئی تھی ۔ لوک سبھا اسپیکر نے بعد میں رمیش بدھوری کے الفاظ کو کارروائی سے ہٹا دیا۔ رمیش بدھوری کے نازیبہ تبصرے پر اپوزیشن لیڈروں نے لوک سبھا میں ہنگامہ کیا اور بدھوری کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔متنازعہ بیان کے بعد ایم پی دانش علی اور بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کے درمیان تنازع پر لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں چندریان 3 کی کامیابی اور خلائی شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں پر بحث کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے 21 ستمبر کو دانش علی کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس کے بعد بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بدھوری کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیاتھا۔

اس کے بعد کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری، این سی پی ایم پی سپریہ سولے سمیت کئی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بدھوری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری طرف بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور روی کشن نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر دعویٰ کیا تھا کہ دانش علی نے پہلے بھی رمیش بدھوری کو مشتعل کرنے کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے تھے۔ان دونوں نے اپنے خط میں اس بات کا بھی الزام لگایا کہ کنوردانش علی نے  پی ایم مودی کے خلاف ایوان میں نازیبہ تبصرہ کیا تھا حالانکہ اس کا کوئی ثبوت ان دونوں نے پیش نہیں کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

11 hours ago