قومی

‘Ramayana – The Journey of Sita and Ram’:رامائن – دی جرنی آف سیتا اینڈ رام’ ایک خاص اینی میٹیڈ سریز، جس کا مقصد بچوں کو مہا کویوں سے متعارف کرا نا ہے

ایجوکیشنل انٹرٹینمنٹ ‘جمبایا’ نے “رامائن: دی جرنی آف سیتا اینڈ رام” کے عنوان سے 70 حصوں سے زیادہ اینی میٹڈ سیریز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سیریز کا مقصد والمیکی رامائن کی لازوال کہانی کو دل چسپ اور دلکش انداز میں زندہ کرنا ہے، خاص طور پر 6-14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے۔

آج کے دور میں، جہاں بچے تیزی سے ڈیجیٹل مواد اور اسکرولنگ کا پیچھا کر رہے ہیں، “رامائن: دی جرنی آف سیتا اینڈ رام” تعلیمی قدر اور ثقافتی افزودگی کی علامت کے طور پر نمایاں ہے۔ بچوں کے ایک سرکردہ کہانی کار کے طور پر، جمبا یا بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے مقصد کے ساتھ ثقافت، جذبات اور اقدار سے بھرپور تھیمز لاتا ہے۔

یہ سلسلہ نوجوان ذہنوں کو ہمدردی، وفاداری، دوستی، معافی اور بہت کچھ کے ساتھ زیادہ بامقصد بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس سیریز کے پیچھے 8 ماہ کی محنت شامل ہے، جس کے ذریعے یہ یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ والمیکی رامائن کے حقائق کو صحیح طریقے سے پیش کیا جائے۔ 6 سے 10 منٹ کی ہر قسط کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بچوں کو سمجھنا آسان ہو اور وہ اس سے جڑ سکیں۔

جمبایہ کے بانی اور سی ای او شیلیش پرتھانی کے مطابق، سیریز “رامائن: دی جرنی آف سیتا اینڈ رام” کے ذریعے، بچوں کو ہماری ثقافت اور قدیم اور افسانوی کہانیوں سے جوڑنے میں مدد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election Results 2024: ‘مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کچھ توگڑبڑ ہے’، سنجے راوت کا بڑا الزام

سنجے راوت نے کہا کہ یہ لوگوں کی رائے نہیں ہے۔ یہ فیصلہ عوام کا…

5 minutes ago

Maharashtra Election 2024: ونچت بہوجن اگھاڑی نے دیا اشارہ، نتائج کے اعلان کے بعد کس کی کرے گی حمایت

مہاراشٹر کی 288 سیٹوں پر 20 نومبر کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ آج…

32 minutes ago

1984 Anti-Sikh Riots:ایل جی نے سکھ فسادات کے 47 متاثرین کو دیے تقرری خط، کہا – یہ باوقار اور خوشحال زندگی کی ہے علامت

کچھ دن پہلے، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے تلک وہار علاقے میں…

51 minutes ago

Uttar Pradesh Bypolls: ووٹوں کی گنتی میں بے ایمانی نہ ہونے دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے خلاف ہو گا احتجاج،سماجوادی پارٹی کا بیان

20 نومبر کو اتر پردیش کی کٹہری، کرہل، میرا پور، غازی آباد، ماجھوان، کھیر، پھول…

1 hour ago

خواتین کو پستول دکھانے والے انسپکٹر کو اعزاز سے نوازا جائے گا، ووٹنگ کے دوران ویڈیو آئی تھی منظر عام پر

برہمن سمرپت برہمن مہاسبھا نامی تنظیم پولیس اسٹیشن کے سربراہ راجیو شرما کو اعزاز سے…

2 hours ago