بھارت ایکسپریس
Ramadan 2023: ماہ رمضان 2023 کا آغاز ہوچکا ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کی آمد سے پہلے پوری دنیا میں مسلمان خصوصی طورپرتیاریاں کرتے ہیں، نمازاورعبادت کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سے رمضان کے مقدس مہینے میں سحری اورافطارکے اوقات اوردعاؤں کا اہتمام بھی خاص طریقے سے ہوتا ہے۔
اس مرتبہ تقریباً ساڑھے 13 گھنٹے کا روزہ رکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے جسم پراس کا اثر بھی پڑسکتا ہے۔ خاص طورپر دھوپ میں باہر نکلنے کی وجہ سے گرمی کی شدت کا احساس ہوتا ہے۔ کام کرنے والوں کے لئے گھر سے باہر نکلنے والوں کو کمزوری کا بھی احساس ہوتا ہے، لہذا ایسے میں اپنی خوراک کا پورا خیال رکھنا چاہئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں پروٹین سے بھرپور خوراک لینے پر پورے دن آپ کوبھوک کا احساس نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی کمزوری بھی محسوس نہیں ہوگی۔
ماہرین کے مطابق، سحری میں شوربے والے سالن کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، جس میں تیل اورمصالحہ کم ہو، جو با آسانی ہضم ہوسکے۔ کوشش کریں کہ غذا میں ریشہ کا زیادہ استعمال ہو، مثلاً پھل اور ہری سبزیوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہیں اوران کے استعمال سے دن میں پیٹ خالی محسوس نہیں ہوتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کھانوں سے جسم کو پانی بھی ملتا رہتا ہے۔ سحری میں بھی آپ کسی طرح کا لیکوئیڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ دودھ کے علاوہ انجیر اورکھجور کا شیک بنا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ سحری میں دہی استعمال کرنا بھی کافی مفید ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں وقت سے قبل بیدارہونا چاہئے تاکہ جلد بازی میں نہ کھانا پڑے۔ سحری میں بھی ایک کے اوپرایک چیز بالکل نہیں کھانی چاہئے۔ گرمی کے موسم میں جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے پانی بھی پوری مقدارمیں پینا چاہئے، لیکن ایک ساتھ ایک دو لیٹرپانی پینے کے بجائے تھوڑا تھوڑا کر کے پیئیں۔ ماہرین افطار کی غذا سے متعلق بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دن بھر خالی پیٹ کے بعد اشام کو ایک وقت میں کھانا اورزیادہ پانی کا استعمال بالکل مناسب نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…