قومی

Ram Mandir Inauguration: اسدالدین اویسی کے بیان پر اچاریہ لوکیش مونی کا پلٹ وارکہا: کچھ ڈر اچھا ہوتا ہے

ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والے رام مندر پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دریں اثناء جین سنت اچاریہ لوکیش مونی نے کہا کہ جو لوگ رام مندر کو لے کر تشہیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے ذہنوں میں موجود الجھن رام للا پران پرتشٹھا پروگرام کے بعد دور ہو جائے گی۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’کچھ ڈر اچھا ہوتا ہے۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو صحیح راستے پر چلتا ہے اور اسے اپنا صدر (اے پی جے عبدالکلام) بناتا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ پر نشانہ لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا، “ہندوستان وہی ملک ہے جو جانتا ہے کہ جب کوئی غلط راستے پر جاتا ہے تو اسے صحیح راستے پر کیسے لانا ہے۔ ایسے وقت میں جب ہندوستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا میں ہندوستان کا وقار بلند ہورہاہے۔ اس طرح کے بیانات دے کر اویسی ان لوگوں کو تقویت دیتے ہیں جو ملک مخالف سازشیں کر رہے ہیں۔ اویسی نے پہلے الزام لگایا تھا کہ اس حکومت میں صرف ہندوؤں کو بچایاجارہاہے۔ آچاریہ لوکیش مونی نے کہا کہ “جب ملک کو ایک وژنری قیادت ملتی ہے تو سماج یا ملک کوئی بھی ہو، آگے بڑھتا ہے، ایسے میں یہ اہل وطن کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس طرح کے فساد میں نہ پڑیں۔

اس سے قبل اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک ویڈیو کے ذریعے کہا تھا کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے نہ ڈریں۔ اس نے کہا کہ ہم صرف اسی سے ڈرتے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ،اللہ کے سوا ہم کسی اور سے نہیں ڈرتے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

6 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago