قومی

Ram Mandir Dress Code: رام مندر چڑھاوے کی رقم کی گنتی کے لئے اب ٹیبل کی جگہ دری کا ہوگا استعمال، بغیر جیب والا ڈریس کوڈ لازمی

رام مندرمیں چڑھاوا چوری کے بعد اب بغیرپاکٹ والے ڈریس اورآتے جاتے چیکنگ کولازمی کردیا گیا ہے۔ یہ جانکاری رام مندرٹرسٹ کے خازن سوامی گووند دیوگری نے منگل (14 جولائی) کودی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی کبھی چیکنگ ہوتی تھی، لیکن اب اسے سختی سے نافذ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی گنتی کے لئے پہلے ٹیبل کا استعمال ہوتا تھا۔ اب ٹیبل کی جگہ دری پربیٹھ کرگنتی ہو رہی ہے۔

چڑھاوا چوری معاملے پرگووند گری نے کہا، ’’یقینی طورپر یہ رام بھکتوں کی آستھا (عقیدت) پرچوٹ ہے۔ عقیدت کے اوپرکی گئی سازش ہے۔ اس کودورکرنے میں وقت لگے گا۔ یہ بات یقینی ہے، لیکن اسے ہم دورکریں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اس کے لئے نظام کو بدلنا پڑے گا۔ ان میں سدھارلانا پڑے گا۔ میں اس دن سے ان سب باتوں میں لگا ہوں۔ وہاں پریہ سب جوحادثہ پیش آیا، وہاں پرجونرمی تھی، کوتاہی آگئی تھی، ان سب کودورکرنا تھا۔‘‘

گووند دیوگری نے بتایا کہ سب سے پہلی بات تویہ تھی کہ جہاں پربھی چڑھاوے کے رقم کی گنتی کرنے کا کام ہوتا ہے، وہاں ایک ڈریس کوڈ ہوتا ہے۔ ان لوگوں کا ایک خاص لباس ہے، جن میں جیب نہیں ہوتی ہے۔ جاتے آتے وقت ان کی جانچ ہونی چاہئے، جسے فکسنگ بولتے ہیں، وہ ہونا چاہئے۔ یہ نہیں ہوتا تھا، کبھی کبھی ہوتا تھا۔ وہ ہم نے اب روزلازمی کردیا ہے۔ ڈریس بدل گئے اوران کا فکسنگ شروع ہوگیا۔‘‘

گنتی کے آبزرویشن کے لئے چارلوگوں کا انتظام

سوامی گووند دیوگری نے یہ بھی کہا، ’’گنتی جو ہوتی تھی، ٹیبل کے اوپرہوتی تھی۔ ٹیبل پرگنتی کے دوران ایک دوبنڈل جیب میں ڈال دینا فطری اورآسان ہوجاتا ہے۔ اس لئے اس کوہم نے فوراً بند کردیا۔ دری پرنیچے بیٹھ کراب سارا کاونٹنگ ہوتا ہے۔ وہاں پرگنتی کرنے والوں میں جولوگ آج جیل میں ہیں، وہ ٹرسٹ کے ملازم نہیں ہیں۔ وہاں پرکم ازکم دو لوگ آبزرویشن کے لئے ہونے چاہئے تھے۔ اب ہم نے وہان پرایس بی آئی کے دو اورٹرسٹ کے 2 یعنی کل 4 لوگوں کا انتظام کردیا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

5 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

5 hours ago