قومی

Ram Mandir Donation Controversy:  چمپت رائے، انل مشرا اورگوپال رائے کو 3 دنوں میں ایودھیا چھوڑنےکا الٹی میٹم، فیض آباد بارایسوسی ایشن نے کیس لڑنے والے وکلا سے متعلق کردیا یہ بڑا اعلان

ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری کے معاملے میں اب ایودھیا بارایسوسی ایشن کی انٹری ہوگئی ہے۔ فیض آباد (ایودھیا) بارایسوسی ایشن نے رام مندرٹرسٹ سے متعلق چمپت رائے، انل مشرا اورگوپال رائے کوتین دنوں کے اندرایودھیا چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ ساتھ ہی فیض آباد (ایودھیا) بارایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا ہے کہ اگرایسا نہیں ہوتا ہے توپورے ایودھیا کوجام کردیا جائے گا اورکسی کواندرنہیں آنے دیا جائے گا۔

دراصل، ایودھیا بارایسوسی ایشن نے وکلا کی میٹنگ میں ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ بارایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا ہے کہ چمپت رائے-انل مشرا اورگوپال رائے کورام نگری چھوڑنی ہوگی۔ ایودھیا بارایسوسی ایشن کی میٹنگ میں وکلا نے کہا کہ چمپت رائے، انل مشرا اورگوپال راوکوایودھیا چھوڑنا ہوگا۔ وکلا نے کہا کہ اگرتین دنوں کے اندروہ رام نگری نہیں چھوڑتے ہیں توپھرپورے ایودھیا کوجام کردیا جائے گا، کسی کو ایودھیا آنے نہیں دیا جائے گا۔

ملزمین کا موقف رکھنے والے وکیل کو بھرنا ہوگا جرمانہ

فیض آباد (ایودھیا) بارایسوسی ایشن کے چیئرمین کالیکا پرساد مشرا نے کہا ہے کہ “کوئی بھی وکیل ملزمین کا موقف نہیں رکھے گا۔ اگرکوئی وکیل ان کا موقف رکھتا ہے، تو اسے ایسوسی ایشن کے کنٹری بیوشن فنڈ میں فی نام 5 لاکھ روپئے جمع کرنے ہوں گے۔ چمپت رائے، گوپال رائے اورانل مشرا کے خلاف معاملہ درج کرنے کے لئے سی آرپی سی کی دفعہ 173 کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔

 

بارایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کیا سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

فیض آباد (ایودھیا) بارایسوسی ایشن کے چیئرمین کالیکا پرساد مشرا نے مزید کہا کہ “اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا جائے گا… ضرورت پڑنے پرایودھیا ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن (بارایسوسی ایشن) اپنے خرچ پرسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی…” رام مندرچڑھاوا چوری معاملہ مسلسل سرخیوں میں بنا ہوا ہے، اب وکلا کی انٹری نے معاملے کواوربھی دلچسپ بنا دیا ہے۔

گوپال رائے کی تصویروائرل

ایس آئی ٹی جانچ میں ٹرسٹ کے اراکین اورعہدیداران کا رول مشتبہ پایا گیا تھا، اس کے باوجود آج ایک تصویروائرل ہو رہی ہے، جس میں گوپال رائے آرتی کرواتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ جبکہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں چمپت رائے اورانل مشرا استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اپوزیشن مسلسل اس معاملے میں بی جے پی حکومت اور مندرانتظامیہ کو گھیرے ہوئے ہے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ٹرسٹ کے عہدیداران کو حکومت جان بوجھ کربچا رہی ہے۔ جبکہ ان کی نگرانی میں ہی مندرسے چڑھاوا چوری ہوتا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics 2027: عمران مسعود کی تاج پوشی: مسلم آؤٹ ریچ یا اکھلیش یادو کو براہِ راست پیغام؟

اتر پردیش میں کانگریس کی نئی تنظیمی حکمت عملی، مسلم ووٹوں، سیٹوں کی تقسیم اور…

37 minutes ago

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

3 hours ago