قومی

Congress leader Sam Pitroda’s statement on Ram Mandir: کانگریس لیڈر سیم پترودا نے رام مندر پر دیا بڑا بیان، امت مالویہ نے کہا- ہندوؤں کے خلاف اگل رہے ہیں زہر

کانگریس کے سینئر لیڈر سیم پترودا کی جانب سے رام مندر کے متعلق ر دیے گئے بیان پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ سیم پترودا نے کہا کہ اس وقت ہمارے سامنے بے روزگاری، مہنگائی، تعلیم اور صحت جیسے بڑے مسائل ہیں۔ ان کے بارے میں بات کیے بغیر ہر کوئی رام، ہنومان اور مندر کی بات کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کیا مندر سے روزگار چلتا ہے۔ جس کے بعد بی جے پی نے اس معاملے کو ایشو بنا کر کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔

وہیں اس معاملے میں بی جے پی لیڈر ترون چُگ نے کہا کہ یہ لوگ عدالت جاتے ہیں تاکہ رام جنم بھومی کا فیصلہ نہ ہو۔ وہ عدالت تک جاتے ہیں تاکہ مندر کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو۔ نام نہاد غیر ملکی ثقافت سے متاثر راہل گاندھی اور کانگریس لیڈران کو شری رام جنم بھومی سے اتنی جلن کیوں ہوتی ہے؟ جس کے بعد بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے راہل گاندھی پر حملہ آور ہوتے کہا کہ جو شخص خود بے روزگار ہے اسے یہ اخلاقی حق نہیں ہے کہ وہ دوسرے نوجوانوں کو بے روزگاری کی فکر کرنے کو کہے۔

دوسری جانب سیم پترودا کے بیان پر بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوؤں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر پترودا اس سے قبل بھی کچھ متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ 2019 میں کانگریس پارٹی کو سیم پترودا کی وجہ سے بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب پترودا نے سکھ مخالف فسادات پر سوالات کو ٹالنے کی کوشش کرتے ہوئے ‘ہوا تو ہوا’ کے الفاظ استعمال کیے تھے۔

آپ کو بتا دیں کہ کانگریس لیڈر سیم پترودا اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں رہتے ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات پر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ جس کے بعد کانگریس کو ان کے بیان کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Uttar Pradesh Bypolls: ووٹوں کی گنتی میں بے ایمانی نہ ہونے دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے خلاف ہو گا احتجاج،سماجوادی پارٹی کا بیان

20 نومبر کو اتر پردیش کی کٹہری، کرہل، میرا پور، غازی آباد، ماجھوان، کھیر، پھول…

12 minutes ago

خواتین کو پستول دکھانے والے انسپکٹر کو اعزاز سے نوازا جائے گا، ووٹنگ کے دوران ویڈیو آئی تھی منظر عام پر

برہمن سمرپت برہمن مہاسبھا نامی تنظیم پولیس اسٹیشن کے سربراہ راجیو شرما کو اعزاز سے…

1 hour ago

Assembly Election Results 2024: ابتدائی رجحانات میں جھارکھنڈ میں انڈیا تو مہاراشٹر میں بی جے پی اتحاد آگے

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے…

2 hours ago

Wayanad By-Election Result 2024:کیرالہ میں پرینکا گاندھی واڈرا کی وائناڈ سیٹ پر کیا ہےعوام کا فیصلہ؟ تھوڑی دیر میں آئے گا رجحان

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے…

2 hours ago