وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طبیعت جمعرات (11 جولائی) کو اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں دہلی ایمس کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں کمر میں درد کی شکایت کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال ان کی حالت بہتر ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 10 جولائی 2024 کو اپنی 73 ویں سالگرہ منائی۔ ملک کے تمام لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی تھی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انہیں کابینہ کا قابل قدر ساتھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ راج ناتھ سنگھ ایک ایسے رہنما ہیں جن کی ذہانت کے لیے بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے محنت اور خدمت کے عزم کی بنیاد پر عوامی زندگی میں ترقی کی ہے۔ وہ ہندوستان کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور اس میدان میں ہمارے ملک کو خود کفیل بنانے میں پیش پیش ہے۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔
آپ کو بتادیں کہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال کے حکام نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخلے کے بعد یہ جانکاری دی ہے۔ ایمس کے میڈیا سیل کی انچارج ڈاکٹر ریما دادا نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ان کی صحت اب مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی مکمل نگرانی میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وقتاً فوقتاً ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (73) کو آج صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پرانے پرائیویٹ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…