قومی

Rajasthan Election 2023: راجستھان میں کانگریس پارٹی نے انتخابی کمیٹی دی تشکیل،گہلوت اور پائلٹ دونوں کو لگا جھٹکا

Rajasthan Election 2023: راجستھان میں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی نے اپنی تیاری تیز کردی ہے ۔ اس بیچ آج پارٹی کی طرف سے راجستھان میں اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے  کانگریس پردیش الیکشن کمیٹی کی تشکیل کردی ہے ۔ اس کمیٹی میں چیئرمین سمیت 29 اراکین ہیں ، جن میں  راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ دونوں شامل ہیں ۔

کمیٹی کے چیئرمین گوند سنگھ ڈوٹاسرا بنائے گئے ہیں ۔ کمیٹی میں راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت، جیتندر سنگھ، سچن پائلٹ، رگھویرمینا، رامیشور ڈوڈی، موہن پرکاش، رگھو شرما،ہریش چودھری، لال چند کٹاریہ، مہندر جیت مالویہ سمیت کل 29 رکن بنائے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت دونوں کے ہونے کے باوجود بھی دونوں میں سے کسی کو بھی کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے ۔ ان دونوں کےبجائے پارٹی اعلیٰ کمان نے گوند سنگھ پر بھروسہ جتاتے ہوئے کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے۔

کمیٹی کا چیئرمین سچن پائلٹ کو نہیں بنائے جانے کو لیکر سیاسی گلیاروں میں بحث کا بازار گرم ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ دنوں کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے راجستھان میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان جاری اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ میٹنگ کے بعد سچن پائلٹ کافی خوش نظرآئے تھے۔ انہوں نے بیان بھی دیا تھا کہ ہم سب مل کر الیکشن لڑیں گے۔اب دونوں کو ایک کمیٹی میں رکھا گیا ہے تو کیا دونوں ایک ساتھ ایک فریم میں ایک خیال کے ساتھ نظرآئیں گے یا نہیں ، یہ وقت بتائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago