راجا رگھونشی قتل معاملے میں سونم رگھونشی کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے فی الحال روک لگانے سے انکارکردیا ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت 10 جولائی کوہوگی۔ معاملے میں میگھالیہ حکومت نے سپریم کورٹ میں میگھالیہ ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج دیا تھا، جس میں سونم رگھونشی کو ملی ضمانت کو صحیح ٹھہرایا گیا تھا۔ سونم پرمئی 2025 میں اپنے شوہرراجا رگھونشی کی ہنی مون کے دوران قتل کا اہم ملزم ہونے کا الزام ہے۔
سالسٹرجنرل تشارمہتا نے ترک دیا کہ سونم رگھونشی نے اپنے ساتھ لائے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کرراجا پرحملہ کیا اورقتل کوانجام دیا، جس کے بعد اس کی لاش کو ایک گہری کھائی میں پھینک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں وہ فرار ہوگئی اور اسے اترپردیش میں میں گرفتارکیا گیا۔
سالسٹرجنرل نے چارج شیٹ کا دیا حوالہ
الزام کا حوالہ دیتے ہوئے تشارمہتا نے کہا کہ نچلی عدالت اورٹرائل کورٹ دونوں نے اس کے خلاف پہلی نظرمیں مقدمہ پایا، اس کی ضمانت کی درخواست کوتین بارمسترد کردیا اوراس خدشے کا اظہارکیا کہ وہ مفرورہوسکتی ہے، گواہوں کو متاثرکرسکتی ہے یا دھمکا سکتی ہے، یا ثبوت کے ساتھ چھیڑچھاڑکرسکتی ہے۔ سالسٹرجنرل تشارمہتا نے سپریم کورٹ سے کہا کہ سونم رگھونشی کو صرف اس بنیاد پرضمانت دے دی گئی کہ گرفتاری کے وقت اسے گرفتاری کے سبھی وجہ پوری طرح دستیاب نہیں کرائے گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دستاویزمیں صرف ایک قانونی دفعہ کے نمبرٹائپ کرنے میں غلطی ہوئی تھی۔ اتنی چھوٹی تکنیکی غلطی کی بنیاد پرضمانت نہیں ملنی چاہئے۔ تشارمہتا نے کہا کہ ضمانت برقراررہنے کی صورت میں سونم رگھونشی کے فرارہونے کا خدشہ ہے۔
سپریم کورٹ نے ضمانت پرروک لگانے سے کیا انکار
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مانا کہ تکنیکی غلطی کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ججوں نے ہائی کورٹ کے حکم پرروک لگانے کی خواہش ظاہرکی، لیکن جب عدالت کو یہ جانکاری دی گئی کہ سونم رگھونشی جیل سے باہرآچکی ہے اورضمانت کی شرائط کے مطابق شیلانگ میں ہی رہ رہی ہے، تب عدالت نے اسے دوبارہ جیل بھیجنے کو قانونی اصولوں کی بنیاد پرغلط کہا اورضمانت پر فوری روک لگانے سے انکار کردیا۔
ہائی کورٹ کے حکم پرسپریم کورٹ نے اٹھائے سوال
سپریم کورٹ نے ہنی مون قتل سانحہ میں سونم رگھونشی کو ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے حکم پرسوال بھی اٹھائے۔ جسٹس ایم ایم سندریش نے کہا کہ ہائی کورٹ کے سونم رگھونشی کی ضمانت برقراررکھنے کے فیصلے پر عدالت کوکچھ اعتراض ہیں۔ میگھالیہ ہائی کورٹ نے 29 جون کو شیلانگ عدالت کے اس حکم کو برقراررکھا تھا، جس میں راجا رگھونشی قتل سانحہ کی اہم ملزم سونم رگھونشی کو ضمانت دی گئی تھی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کی اپیل کو خارج کردیا۔ جسٹس ڈبلیو ڈی اینگڈوہ کی سنگل بنچ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (عدالتی) شیلانگ کے اپریل 2026 کے حکم کو چیلنج دینے والی ریاستی حکومت کی عرضی کو خارج کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…
سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…