قومی

Prashant Kishor on Raj Thackeray: ’’راج ٹھاکرے یوپی-بہار کے لوگوں کو گالی دے کر میڈیا میں جگہ بناتے ہیں…‘‘، ایم این ایس صدر پر پرشانت کشور کا طنز

پٹنہ: جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے چھٹھ تہوار سے متعلق بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کہا کہ راج ٹھاکرے جیسے لوگوں کو جب کوئی پوچھتا نہیں ہے تو وہ اتر پردیش اور بہار کے لوگوں کو گالی دے کر میڈیا میں جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میڈیا کو ایسے لوگوں کو غیر ضروری اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

راج ٹھاکرے کا کوئی واضح سیاسی موقف نہیں

پرشانت کشور نے کہا کہ راج ٹھاکرے کا اپنا کوئی واضح سیاسی موقف نہیں ہے۔ کبھی وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے لگتے ہیں تو اگلے ہی دن ان سے شکایت کرنے لگتے ہیں۔ کبھی کسی طرف ہو جاتے ہیں تو کبھی دوسری طرف۔ ان کا واحد ایجنڈا کسی بھی طرح میڈیا میں بنے رہنا ہے۔ جب چھ ماہ تک کوئی انہیں نہیں پوچھتا تو وہ بہار اور اتر پردیش کے لوگوں کے خلاف بیان دینے لگتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر راج ٹھاکرے کو کون پوچھ رہا ہے اور وہ خود کہاں کھڑے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں این ڈی اے اور بی جے پی کی حکومت ہے۔ اگر وہاں ہندی بولنے والے لوگوں کے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہے تو بہار، اتر پردیش اور دیگر ہندی بولنے والے علاقوں کے لوگ بی جے پی سے سوال کریں گے اور جواب طلب کریں گے۔ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے کہ وہ دوسرے ریاستوں کے لوگوں کی توہین کرے۔

چھٹھ بہار کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے

چھٹھ تہوار کے دوران لوگوں سے ملاقات اور عوامی رابطے کے حوالے سے پرشانت کشور نے کہا کہ چھٹھ بہار کی عقیدت کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ ایسے میں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان جائیں، ان کے گھروں اور محلوں میں پہنچیں اور یہ دیکھیں کہ عقیدت مندوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر اعلیٰ سے ملاقات سیاسی آداب کا حصہ

وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی آداب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص سے ملاقات کے دوران اچھے طریقے سے ہی بات چیت کی جائے گی۔ چاہے کسی وارڈ میں بی جے پی یا آر جے ڈی کا منڈل صدر مل جائے، ان سے بھی احترام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی لڑائی کسی شخص، ذات یا مذہب سے نہیں بلکہ بہار کی غربت اور پسماندگی کے خلاف ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Guru Gobind Singh: گرو گوبند سنگھ جی کے جیوتی جوت دیوس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراجِ عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھوں کے دسویں گرو، گرو گوبند سنگھ جی کے…

24 minutes ago

BJP Leader Rajendra Rathore Recite First Kalmia: بہو کو جتانے کے لیے بی جے پی کے سینئر لیڈر راجندر راٹھوڑ نے پڑھا کلمہ، سیاسی حلقوں میں مچا ہنگامہ

راجستھان کے چورو میں انتخابی جلسے کے دوران کہا ’لا الٰہ الا اللہ محمد رسول…

45 minutes ago

Rakesh Asthana Godhra: گودھرا سانحے پر پھر چھڑی بحث، سابق ایس آئی ٹی سربراہ کا دعویٰ، تحقیقات میں سازش کے ملے تھے ثبوت

سونیا گاندھی کی کتاب میں گودھرا واقعے سے متعلق کیے گئے ذکر پر سابق ایس…

2 hours ago