قومی

Maharashtra Politics: ادھوٹھاکرے کے ساتھ جانے سے متعلق راج ٹھاکرے نے دیا بڑا بیان، ایم این ایس چیف نے کہی یہ بڑی بات

Raj Thackeray-Uddhav Thackeray Politics: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے بیان نے ریاست کی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ فلم ڈائریکٹر مہیش مانجریکر کے ساتھ کئے گئے پاڈ کاسٹ میں راج ٹھاکرے نے اپنے چچا زاد بھائی اور سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یوبی ٹی) سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ میرے سیاسی اختلاف ہوسکتے ہیں، لیکن اگرمہاراشٹر کے مفاد کے لئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔

راج ٹھاکرے نے کہا، ‘مہاراشٹر کے مفاد کے سامنے ہمارے جھگڑے، ہماری باتیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ مہاراشٹربہت بڑا ہے۔ یہ جھگڑے اور تنازعہ مہاراشٹراور مراٹھی لوگوں کے وجود کے لئے بہت مہنگے ہیں، اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ ایک ساتھ آنے اور ایک ساتھ رہنے میں کوئی مشکل ہے۔ تاہم معاملہ صرف خواہش کا ہے۔ یہ صرف میری خواہش کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ میرے مفاد کا معاملہ بھی نہیں ہے۔ میرے خیال میں بڑی تصویرکو دیکھنا ضروری ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ مہاراشٹرکی تمام سیاسی پارٹیوں کے مراٹھی لوگوں کو اکٹھا ہوکرایک پارٹی بنانی چاہئے۔”

سال 2006 میں بنائی تھی الگ پارٹی

راج ٹھاکرے نے شیوسینا سے الگ ہوکر 9 مارچ 2006 کو مہاراشٹر نونرمان سینا کی تشکیل کی تھی۔ ان کی ناراضگی کی وجہ ادھو ٹھاکرے ہی مانے جاتے ہیں۔ دراصل، ایسا مانا گیا کہ شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے اپنے بیٹے ادھو ٹھاکرے کو پارٹی میں زیادہ توجہ دینے لگے تھے۔ اسی وجہ سے راج ٹھاکرے ناراض ہوئے اور نئی پارٹی کی تشکیل کی۔ ایم این ایس کا سیاسی سفر کافی اتارچڑھاؤ بھرا رہا ہے۔ انہوں نے 2024 کے لوک سبھا میں الیکشن میں بی جے پی کی حمایت میں تشہیر کی۔ حالانکہ راج ٹھاکرے نے اسمبلی الیکشن میں اکیلے لڑنے کا فیصلہ کیا۔ 135 سیٹوں پرانہوں نے امیدوار اتارے، لیکن ایک بھی سیٹ پارٹی نہیں جیت سکی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

29 minutes ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

2 hours ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

4 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

5 hours ago