قومی

Rains in Uttar Pradesh, several people get killed: یوپی میں بھاری بارش نے 19 لوگوں کی لے لی جان،کئی ریاستوں کیلئے تازہ الرٹ جاری

ملک کی کئی ریاستوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے لوگ مشکلات میں گھر گئے ہیں۔ اتر پردیش کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات ہیں، جبکہ دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں پانی جمع دیکھا گیا ہے۔ یوپی میں بارش سے متعلق واقعات میں 19 افراد اور 140 بھیڑ بکریوں کی موت ہو گئی۔ بارش کی وجہ سے اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں کئی ریاستوں میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ڈی نے پیر (11 ستمبر) کو مشرقی اتر پردیش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا اور کہا کہ 11 ستمبر کو مشرقی اتر پردیش میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔ بارش کے اس موسم میں آپ سب سے گزارش ہے کہ کچے اور پانی بھرے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

دہلی کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش  

محکمہ موسمیات نے پیر کو دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ایک یا دو مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جو کہ سچ ثابت ہوتا نظرآیا۔ ساحلی آندھرا پردیش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 11 ستمبر کو ساحلی آندھرا پردیش میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد، تلنگانہ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے۔اتر پردیش میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔اترپردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر بھی تیز بارش کا اثر دیکھا گیا اور ریلوے ٹریک پانی سے بھر گیا۔

یوپی میں بارش کی وجہ سے 19 لوگوں کی موت ہو گئی

ریاستی ریلیف کمشنر نے کہا کہ اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق واقعات میں 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ قنوج ضلع کے لالکیا پور گاؤں میں بارش کی وجہ سے ایک کچا مکان گرنے سے دو حقیقی بھائیوں کی موت ہو گئی۔ ہردوئی میں چار، دیوریا، کانپور شہر، رام پور، سنبھل اور اناؤ میں ایک ایک کی شدید بارش اور ڈوبنے کے واقعات میں موت ہو گئی ہے۔

لکھنؤ میں موسلادھار بارش

لکھنؤ کے ڈی ایم سوریہ پال گنگوار نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لکھنؤ میں 99 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹیم آج صبح سے بارش کے پانی کو نکالنے کا کام کر رہی ہے۔ میں نے گومتی بیراج پر دریا کے پانی کی سطح کا بھی جائزہ لیا تھا اور اس کے مطابق ضروری کارروائی کی ہدایت دی تھی۔موسلا دھار بارش سے لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں پانی جمع ہوگیا۔ یوپی کے مرادآباد اور ہردوئی میں بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے،لکھنو میں بھاری بارش کی وجہ سے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہیں، اتراکھنڈ کے چمپاوت میں مسلسل موسلا دھار بارش کے بعداین ایچ -9پر ملبے کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی۔

اوڈیشہ، آسام اور میگھالیہ کے لیے اورنج الرٹ جاری

اڈیشہ میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اوڈیشہ میں 13 سے 15 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ محکمہ نے کہا کہ آسام اور میگھالیہ میں 12 ستمبر کو بھاری بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ میں 15 ستمبر کو شدید بارش کے امکان کے ساتھ اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rahul Gandhi On Ajay Kumar: ‘معاوضہ اور انشورنس میں فرق ہوتا ہے’، اگنیور اجے کمار کے معاملے پر اب راہل گاندھی نے دی یہ دلیل

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ (05 جولائی) کو اگنیور اسکیم کے سلسلے میں ایک…

1 hour ago

Snake Farming:اس گاؤں میں 30 لاکھ سانپ پالے جاتے ہیں، لوگ ہر سال کروڑوں کما رہے ہیں

سانپ زمین کے خطرناک ترین جانوروں میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں…

2 hours ago

Gallantry Awards: دس کیرتی، 26 شوریہ چکر… صدر نے بہادر سپاہیوں کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا، جانئے کس کو کیا ملا

ہر سال بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف، آئی ٹی…

2 hours ago

Bihar Bridge Collapse: بہار میں 15 انجینئر معطل، 17 دنوں میں 12 پل گرنے پر ہوئی کارروائی

ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے کہا کہ نئے پل بنائے جائیں گے۔ اس کے…

3 hours ago

Deepika Padukone Baby Gender Prediction: دیپیکا پادوکون دیں گی بیٹے کو جنم؟ ڈیلیوری سے پہلے ہی ہوگیا انکشاف

دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اوراسی سال ستمبرمیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے…

4 hours ago

The Indian Army gets over 35,000 rifles: پی ایم مودی کےروس دورہ سے قبل ہندوستانی فوج کیلئے اچھی خبر، 35000 اے کے 203 رائفلیں فراہم

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی…

4 hours ago