قومی

New ED Director: راہل نوین بنائے گئے ای ڈی کے کارگزار ڈائریکٹر ، سنجے کمار مشرا کی میعاد ختم

ای ڈی چیف سنجے کمار مشرا کی میعاد آج یعنی 15 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ای ڈی کے اسپیشل ڈائرکٹر راہل نوین کو ای ڈی کا کارگزار ڈائریکٹر مقرر کیاگیا ہے۔ سنجے کمار مشرا نے تقریباً 4 سال 10 ماہ تک ای ڈی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

راہل نوین کون ہیں ؟

راہل نوین 1993 بیچ کے آئی آر ایس افسر ہیں۔ اسپیشل ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ راہل نوین، جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں، ای ڈی ہیڈکوارٹر کے چیف ویجیلنس آفیسر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ نئے ڈائریکٹر کی باقاعدہ تقرری تک قائم مقام ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایس کے مشرا کو تین بار سروس میں توسیع دی گئی

سنجے کمار مشرا کو 2018 میں ای ڈی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا دور نومبر 2020 میں ختم ہونا تھا۔ مرکز کی طرف سے انہیں تین بار سروس میں توسیع دی گئی۔ اس اقدام کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

عدالت نے توسیع کو غیر قانونی قرار دیا تھا

سنجے کمار مشرا کی میعاد کو بڑھانے کے لیے سی وی سی ایکٹ میں بھی ترمیم کی گئی۔ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں سپریم کورٹ نے سنجے کمار مشرا کی تیسری توسیع کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ جس کا شیڈول 18 نومبر 2023 تک تھا۔

15 ستمبر تک عہدے پر رہنے کی اجازت دی گئی۔

عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں 31 جولائی تک اپنا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ تاہم، مرکزی حکومت نے تب سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں 15 اکتوبر تک اس عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے انہیں 15 ستمبر تک عہدے پر رہنے کی اجازت دے دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh Memorial Controversy: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بنے گا مجسمہ، تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت کا بڑا اعلان

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت…

4 minutes ago

Dr. Manmohan Singh Death:  ہزاروں جوابوں سے اچھی ہے میری خاموشی، ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کیوں کہی تھی یہ بڑی بات؟

منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…

2 hours ago

Tragic Accident in Bathinda: پنجاب کے بٹھنڈہ میں دردناک حادثہ، کئی فٹ گہرے نالے میں گری مسافروں سے بھری بس، 8 افراد ہلاک، 18 زخمی

حادثے کے بعد بھٹنڈہ شہر کے ایم ایل اے جگروپ سنگھ گل اسپتال پہنچے۔ انہوں…

6 hours ago