قومی

Murder of Chongtham Vikram Singh: دہلی میں منی پور کے موسیقار چونگتھم وکرم سنگھ کا قتل، راہل گاندھی نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوال

نئی دہلی:منی پور کے معروف موسیقار اور گٹارسٹ چونگتھم وکرم سنگھ کے دہلی میں قتل پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے قانون و انتظام کی صورتحال پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکرم سنگھ اپنے گھر کے باہر شور کم کرنے کے لیے کچھ لوگوں سے بات کرنے نیچے گئے تھے، جہاں مبینہ طور پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔

’کیا ہم یہاں محفوظ ہیں؟‘

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ”ایک والد کو اس کے اپنے گھر کے باہر، اس کے اپنے ہی ملک کی راجدھانی میں قتل کردیا گیا۔“انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کئی واقعات کے بعد آج دہلی میں رہنے والا ہر شمال مشرقی ہندوستان سے تعلق رکھنے والا خاندان یہی سوال پوچھ رہا ہے کہ ”کیا ہم یہاں محفوظ ہیں؟“کانگریس لیڈر نے کہا کہ امت شاہ کی وزارت داخلہ (MHA) اور دہلی پولیس کو بڑھتی ہوئی بدنظمی، خاص طور پر شمال مشرقی ہندوستان کے لوگوں کے خلاف ہونے والے واقعات کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں اور قصورواروں کو سزا دی جائے۔ راہل گاندھی نے وکرم سنگھ کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

رات تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا واقعہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق وکرم سنگھ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے 11 بجے اپنے گھر کی تیسری منزل سے کچرا پھینکنے کے لیے نیچے آئے تھے۔ اسی دوران نیچے موجود کچھ نوجوانوں سے ان کی بحث ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان شور مچا رہے تھے۔ وکرم سنگھ نے انہیں شور نہ کرنے کے لیے کہا، جس کے بعد تنازع بڑھ گیا۔ وکرم سنگھ واپس اپنے گھر چلے گئے، لیکن وہ نوجوان مبینہ طور پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے گھر تک پہنچ گئے اور وہاں ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔شور سن کر وکرم سنگھ کا بیٹا باہر آیا تو نوجوان موقع سے فرار ہوگئے۔ اس کے بعد بیٹے نے وکرم سنگھ کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ نے بھی اظہارِ افسوس کیا

منی پور کے وزیر اعلیٰ یومنم کھیم چند سنگھ نے بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ معروف گٹارسٹ چونگتھم وکرم کے بے وقت انتقال سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسیقی اور منی پور کی ثقافتی زندگی میں وکرم سنگھ کی قیمتی خدمات کو ہمیشہ گہرے احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ انہیں اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت اور حوصلہ ملے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Para Games 2026: ایشین پیرا گیمز 2026 میں ہندوستان کی تاریخی کارکردگی، 114 تمغوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم

30 سونے، 35 چاندی اور 49 کانسے کے تمغے جیت کر ہندوستان نے اپنا سابقہ…

1 hour ago

Jeevan Bollywood Story: جیب میں صرف 26 روپے لے کر ممبئی پہنچے تھے جیون، ایسے بنے ہندی فلموں کے مشہور ولن

ہندی فلموں میں کئی ایسے اداکار گزرے ہیں جنہیں ناظرین نے ان کے نام سے…

2 hours ago

Asian Para Games: وزیراعظم مودی نے ایشین پیرا گیمز میں سندیپ کمار سمیت تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ…

3 hours ago

India vs New Zealand: زخمی ایشان کشن دوسرے ٹی 20 سے باہر، کمار کشاگرا متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ…

3 hours ago