قومی

Rahul Gandhi wrote a letter to PM Modi: راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط، اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے طلبا کے لیے بہتر ہاسٹل اور بروقت اسکالرشپ کا کیا مطالبہ

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں دلت، ایس ٹی، ای بی سی، او بی سی اور اقلیتی طلباء کے لیے رہائشی ہاسٹلز میں ’’افسوسناک‘‘ حالات اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں تاخیر کی نشان دہی کی گئی ہے۔

مودی کو لکھے گئے اپنے خط میں گاندھی نے وزیر اعظم سے ان دو اہم مسائل کو حل کرنے پر زور دیا، جو راہل گاندھی کے مطابق پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے 90 فیصد طلباء کے لیے تعلیم کے مواقع میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے خط میں لکھا کہ ’’سب سے پہلے دلت، ایس ٹی، ای بی سی، او بی سی اور اقلیتی برادریوں کے طالب علموں کے رہائشی ہاسٹل کے حالات افسوسناک ہیں۔ بہار کے دربھنگہ میں امبیڈکر ہاسٹل کے حالیہ دورے کے دوران طالب علموں نے ایک کمرے کے بارے میں شکایت کی۔ جسے 6-7 طالب علموں کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ وہیں گندے بیت الخلا، انٹرنیٹ تک رسائی، پینے کے پانی کی سہولتوں کی کمی وغیرہ کی بھی نشان دہی کی گئی۔‘‘

اسکالرشپ میں تاخیر کا مسئلہ حل کیا جائے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ’’دوسرا، پسماندہ طبقات کے طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ تاخیر اور ناکامیوں سے دوچار ہیں۔‘‘ راہل نے بہار کی مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہاں اسکالرشپ پورٹل تین سالوں سے غیر فعال تھا اور 2021-22 میں کسی طالب علم کو اسکالرشپ نہیں ملا۔ انھوں نے مزید کہا ’’اس کے بعد اسکالرشپ حاصل کرنے والے دلت طلباء کی تعداد تقریباً نصف تک گر گئی، FY23 میں 1.36 لاکھ سے FY24 میں 0.69 لاکھ رہ گئی۔ طلباء مزید شکایت کرتے ہیں کہ اسکالرشپ کی رقم توہین آمیز حد تک کم ہے۔میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ان ناکامیوں کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔‘‘

گاندھی نے اچھے بنیادی ڈھانچے، صفائی ستھرائی، خوراک اور تعلیمی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے دلت، درج فہرست قبائل (ST)، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقے (EBC)، دیگر پسماندہ طبقات (OBC) اور اقلیتی برادریوں کے طلباء کے لیے ہر ہاسٹل کا آڈٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ کمیوں کو دور کرنے کے لیے مناسب فنڈز مختص کریں۔ راہل گاندھی نے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کو وقت پر تقسیم کرنے، اسکالرشپ کی رقم بڑھانے اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے عمل درآمد کو بہتر بنانے کی بھی اپیل کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

3 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

3 hours ago