بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق سبھی سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اسی درمیان ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یوپی کانگریس کے نئے صدر راجے رائے نے کہا ہے کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اترپردیش کانگریس سربراہ نے کہا کہ راہل گاندھی بالکل امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ جہاں سے پرینکا گاندھی کی خواہش الیکشن لڑنے کی ہوگی تو وہیں سے لڑیں گی، پرینکا جی چاہیں تو وارانسی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں، ہمارا ایک ایک کارکن ان کے لئے جان لگا دے گا۔ وہیں اس ادوران اجے رائے نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر بھی جم کر حملہ بولا، انہوں نے کہا کہ وہ 13 روپئے کلو چینی دلوا رہی تھیں، اب اب کہاں ہیں؟
واضح رہے کہ امیٹھی کانگریس کی سیٹ رہی تھی، لیکن سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے قلعہ میں سیندھ لگا دی تھی۔ امیٹھی لوک سبھا سیٹ پر ہوئے الیکشن میں راہل گاندھی کو اسمرتی ایرانی نے شکست دی تھی۔ امیٹھی لوک سبھا سیٹ کانگریس کی روایتی سیٹ رہی ہے۔ اس سیٹ سے سنجے گاندھی، سابق وزیراعظم راجیو گاندھی، سونیا گاندھی بھی الیکشن جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے راہل گاندھی بھی مسلسل تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت راہل گاندھی کیرلا کی وائناڈ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ راہل گاندھی نے سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں سی پی آئی کے پی پی سنیر کو لاکھوں ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ اب یوپی کانگریس صدر اجے رائے کے بیان سے بحث تیز ہوگئی ہے کہ راہل گاندھی پھر سے امیٹھی میں انتخابی میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ حال ہی میں مودی سرنیم معاملے میں راہل گاندھی کی رکنیت کو پھر سے بحال کیا گیا ہے۔ انہیں نے ہتک عزت کے معاملے میں دو سال کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد ان کی رکنیت کو نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ حالانکہ انہیں سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے اوران کی رکنیت لوک سبھا سکریٹریٹ سے پھرسے بحال کردی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…