قومی

پیسے گھربھیجیں یا کھانا کھائیں… راہل گاندھی نے نئی دہلی میں قلی بھائیوں سے ملاقات کرکے کرائی یقین دہانی- پوری طاقت سے لڑائی لڑوں گا

نئی دہلی: کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈرراہل گاندھی نے یکم مارچ کونئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرقلی بھائیوں (پورٹرز) سے بات چیت کی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے ٹوئٹ کرکے دعویٰ کیا کہ وہ ان کے حقوق کے لئے پورے دم خم کے ساتھ لڑیں گے۔ راہل گاندھی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرتقریباً 40 منٹ تک ٹھہرے تھے اوران کے مسائل سنے تھے۔

راہل گاندھی نے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرایک ویڈیوشیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے قلی بھائیوں سے بات کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’کسی کسی دن کھانے کے بھی پیسے نہیں ہوتے۔ ہم گھرپرپیسے بھیجیں یا کھائیں۔ ہمارے قلی بھائی ایسی مشکلات میں جینے کو مجبور ہیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پربھگدڑکے دوران ان لوگوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کی، لیکن ان کی آواز نہیں سنی جا رہی ہے۔ میں ان کے مطالبات کوحکومت کے سامنے رکھوں گا اوران کے حقوق کے لئے پوری طاقت سے لڑوں گا۔

قلعی بھائیوں سے مل کرراہل گاندھی نے کیا کہا؟

راہل گاندھی نے گزشتہ ماہ مچی بھگدڑکے دوران کئی مسافروں کوبچانے میں قلیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس بھگدڑ میں 18 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ بات چیت کے بعد راہل گاندھی نے کہا تھا،’’اکثرانسانیت کی روشنی سب سے اندھیرے وقت میں سب سے تیزچمکتی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرمچی بھگدڑکے دوران قلی بھائیوں نے انسانیت کی مثال پیش کی اورکئی مسافروں کی جان بچائی۔ اس کے لئے میں آج ملک کے باشندوں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

یہ پہلی بار نہیں تھا جب راہل گاندھی کسی ریلوے اسٹیشن پر گئے ہوں اور مقامی قلی بھائیوں سے بات چیت کی ہو۔ اس سے پہلے 2023 میں بھی کانگریس رکن پارلیمنٹ نے آنند وہارریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔ ان کے دورے کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے قلی کی وردی پہنی تھی اورسرپرسامان اٹھایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

1 hour ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago