دفاعی وزارت کی پارلیمانی کمیٹی نے سابق فوجیوں کی بازآبادکاری کے جائزے کے لیے ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو دفاع سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا سابق فوجیوں کی بازآبادکاری، روزگار کے مواقع اور صحت سے متعلق سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔میٹنگ میں اراکینِ پارلیمنٹ نے یہ معاملہ اٹھایا کہ سرکاری سرکلر کے مطابق سابق فوجیوں کے لیے 10 سے 25 فیصد تک نوکریوں میں ریزرویشن کا بندوبست ہے، لیکن سال 2019 میں صرف 1.9 فیصد سابق فوجیوں کو ہی ملازمت دی جا سکی۔ اسی میٹنگ میں راہل گاندھی نے سابق فوجیوں کو اسپتالوں میں علاج کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا معاملہ زور دار طریقے سے اٹھایا۔
سابق فوجیوں کو بروقت علاج نہیں مل پاتا
راہل گاندھی نے کہا کہ جب سابق فوجی سرکاری بقایاجات کے تحت کسی ریفرل پر نجی اسپتال جاتے ہیں تو ان کے علاج اور داخلے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی بار نجی اسپتال یہ کہہ کر علاج سے انکارکردیتے ہیں کہ حکومت نے ابھی تک بقایا رقم ادا نہیں کی ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کینسر اور گردے کے علاج کے لیے سابق فوجیوں کو صرف 75 ہزار روپے کی امداد ملتی ہے، جو اس طرح کے مہنگے علاج کے لیے ناکافی ہے۔ راہل گاندھی نے مطالبہ کیا کہ اس رقم میں اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ سابق فوجی بہتر علاج کرا سکیں۔ کچھ اراکین نے یہ تجویز بھی دی کہ پبلک سیکٹر یونٹس (PSUs) میں سابق فوجیوں کی بھرتی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ ہر سال تقریباً 60 ہزار فوجی ریٹائر ہوتے ہیں، لیکن ان کی مناسب بازآبادکاری نہیں ہو پاتی۔
پنچایتی راج کمیٹی میں منریگا پر بحث
ادھر دیہی ترقی اور پنچایتی راج سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی بھی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں منریگا (MGNREGA) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ نئے قانون کے نفاذ میں ابھی چھ ماہ کا وقت باقی ہے، اس لیے آئندہ چھ ماہ کے لیے لائحہ عمل کیا ہوگا، اس پر غور کیا گیا۔ پرانے قانون سے نئے قانون میں منتقلی کا طریقہ کار کیا ہوگا اور نئے ضوابط میں کون کون سی شقیں شامل کی جائیں گی، ان تمام نکات پر تفصیلی بحث ہوئی۔ بجٹ اجلاس میں بھی منریگا کے معاملے پر گفتگو کیے جانے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ایک بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…