قومی

Chhatron Ki Goonj’ event in Indore‘: راہل گاندھی نے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام میں حکومت اور سسٹم پر اٹھائے سوال، کہا- سوال کرنے والے طلبہ سے سسٹم خوفزدہ

مدھیہ پردیش کے اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حکومت اور موجودہ نظام پر کئی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کو طلبہ نہیں بلکہ اندھ بھگت چاہئیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ سوال کرتے ہیں، وہ متجسس ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نظام کو طلبہ سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ پوچھتے ہیں کہ دو لوگوں نے پورے نظام پر کیسے قبضہ کرلیا؟ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ’’اندھ بھگت نفرت سے بات کرتا ہے اور نفرت پھیلاتا ہے، جبکہ طالب علم ایماندار ہوتا ہے اور اندھ بھگت جھوٹا ہوتا ہے۔‘‘

’طلبہ ہر بات صرف اس لیے نہیں مانتے کہ انہیں ایسا بتایا گیا‘

راہل گاندھی نے کہا کہ طالب علم کسی بات کو صرف اس لیے تسلیم نہیں کرتا کہ اسے ایسا بتایا گیا ہے، بلکہ وہ اس کی وجہ جاننا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق نظام ایسے لوگوں کو آگے بڑھاتا ہے جو سوال پوچھنے کے بجائے ہر بات کو مان لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا طالب علم سوال کرتا ہے کہ اسکول اور کالجوں کی حالت ایسی کیوں ہے، امتحانات کے پرچے لیک کیوں ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کو روزگار کیوں نہیں مل رہا۔ ان کی بات سنی جانی چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ ہندوستان کا مستقبل ہیں اور ان کے بغیر کوئی بھی ملک مضبوط نہیں بن سکتا۔

’طلبہ دھمکاتے یا ڈراتے نہیں ہیں‘

راہل گاندھی نے طلبہ کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فطری طور پر سوال کرتے ہیں اور متجسس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ لڑتے نہیں، دھمکاتے نہیں اور ڈراتے نہیں، بلکہ ان کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ وہ ایماندار ہوتے ہیں اور ایمانداری سے کام کرتے ہیں۔

طالبہ نے راہل گاندھی کو کیا بتایا؟

’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران ایک طالبہ نے راہل گاندھی کو بتایا کہ مدھیہ پردیش میں سرکاری امتحانات پاس کرنے کے باوجود ان جیسے کئی امیدوار پریشان ہیں، کیونکہ 13 فیصد تقرریاں قانونی تنازع کی وجہ سے روک دی گئی ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش کے دیواس کے ایک طالب علم نے راہل گاندھی سے کہا کہ ایم پی پی ایس سی میں بے ضابطگیوں کو اجاگر کرنے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اندور میں منعقد ہونے والا ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام اس مہم کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ اس کی شروعات راہل گاندھی نے کوٹا سے کی تھی۔ اس سے قبل وہ دہرادون، دہلی، پریاگ راج اور پونے میں بھی ’چھاتروں کی گونج‘ پروگراموں سے خطاب کر چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

11 minutes ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

1 hour ago

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

2 hours ago