راہل گاندھی کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔
نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے بہارالیکشن سے ٹھیک پہلے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے جمعرات (7، اگست، 2025) کو پریس کانفرنس کے دوران الیکشن سے متعلق سوال کردیا۔ انہوں نے بی جے پی پر ووٹ کا الزام بھی لگایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے الیکٹرانک مشینیں نہیں تھیں، پھر بھی ایک ایک دن میں پورے ملک میں الیکشن ہوجاتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے ووٹ چورپر پریس کانفرنس میں کرناٹک لوک سبھا الیکشن میں ووٹرلسٹ اور ووٹنگ میں دھاندلی سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول کچھ اور کہتے ہیں، لیکن جب نتیجے آتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں۔ اسی کے ساتھ راہل گاندھی نے مہاراشٹر الیکشن سے متعلق حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں 40 لاکھ پراسرار رائے دہندگان ہیں۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں نہیں تھیں، پھربھی پورا ملک ایک ہی دن ووٹ ڈالتا تھا، اب ووٹنگ مہینوں تک ہوتی ہے، ووٹنگ مختلف دنوں میں کیوں ہوتی ہے؟” انہوں نے کہا، “جمہوریت میں ہرپارٹی کوحکومت کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اثربی جے پی پرکیوں نہیں پڑتا اوریہ واحد ایسی پارٹی ہے۔
راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پراٹھائے سوال
راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پربھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا، “ایگزٹ پول، اوپینین پول کچھ اورہی دکھاتے ہیں، جیسا کہ ہریانہ اورمدھیہ پردیش کے انتخابات میں دیکھا گیا اورپھراچانک نتیجہ کچھ اورہی نکلتا ہے۔ اس میں بہت بڑا فرق دیکھا گیا ہے۔ ہمارا سروے بھی بہت مضبوط ہے، لیکن اس کا نتیجہ بھی مختلف نظرآتا ہے۔ سروے میں جوکچھ بھی نظرآتا ہے، نتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے۔”
کیسے ووٹ چوری کا لگایا پتہ
راہل گاندھی نے بتایا کہ کس طرح سے ووٹ چوری کا انہوں نے پتہ لگایا۔ انہوں نے ایک لسٹ دکھائی اوربتایا کہ ایسی لسٹ ہوتی ہے اور ایک شخص کی تصویرسے متعلق ہم ہر شیٹ میں چیک کرتے ہیں کہ اس شخص کا نام دوبارتونہیں آیا ہے۔ اس نے دوبارتوووٹ نہیں کیا ہے۔ یہ بہت مشکل پروسیس (عمل) تھا۔ اس کو کرنے کے بعد ہمیں سمجھ آیا کہ الیکشن کمیشن ہمیں الیکٹرانک ڈیٹا کیوں نہیں دیتے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ہم اس کو دیکھیں اور سمجھیں۔ یہ ثبوت جمع کرنے میں ہمیں 6 ماہ کا وقت لگا۔ 6 مہینے میں یہ اعدادوشماراکٹھا کرنے کے لئے 40-30 لوگوں نے مسلسل کام کیا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ داخلی (انٹرنل) سروے میں کرناٹک میں ہمیں 16 سیٹوں پر جیت کا اشارہ دیا گیا تھا، لیکن 9 سیٹیں جیتے۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…