قومی

Rahul Gandhi Students Interaction: ’آپ کے ڈیٹا کے بغیر اے آئی کا کوئی مطلب نہیں‘، پریاگ راج میں راہل گاندھی کا طلبہ سے مکالمہ

’طلبہ کی گونج‘ پروگرام کے تحت لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی ہفتے کے روز پریاگ راج پہنچے۔ کے پی کالج میدان میں انہوں نے پریاگ راج کو اپنے خاندان کا شہر قرار دیتے ہوئے طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی۔ اس دوران ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے طلبہ کو ڈیٹا کی اہمیت سمجھائی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ’’آپ کے ڈیٹا کے بغیر اے آئی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں عام لوگوں اور نوجوانوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہی کھڑی ہیں۔ ایسے میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے دور میں ڈیٹا کے حقوق اور اس کی حفاظت کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔

خاندانوں سے تعلیم کے نام پر پیسہ لیا جا رہا ہے

ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آج متوسط طبقے اور غریب خاندانوں سے تعلیم کے نام پر پیسہ لیا جا رہا ہے۔ مسلسل مہنگی ہوتی تعلیم اور کوچنگ کی بھاری فیس نے عام خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاری فیس ادا کرنے کے باوجود نوجوانوں کو نہ تو معیاری تعلیم مل رہی ہے اور نہ ہی روزگار کے مناسب مواقع دستیاب ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے تعلیمی نظام اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق مسائل پر بھی طلبہ سے بات چیت کی۔

’نظام نے نوجوانوں کو چکرویوہ میں پھنسا دیا‘

راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ موجودہ نظام نے ملک کے نوجوانوں کو ایک چکرویوہ میں پھنسا دیا ہے۔ ان کے مطابق ایک طرف پیپر لیک کے واقعات نوجوانوں کی کئی برس کی محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں، تو دوسری طرف تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی روزگار کے مناسب مواقع نہیں ملتے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سخت محنت کرکے امتحانات کی تیاری کرتے ہیں، لیکن امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک جیسے مسائل ان کی محنت کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کے بعد ڈگری حاصل کرنے کے باوجود ملازمت کا مسئلہ ان کے سامنے کھڑا رہتا ہے۔

’نوجوانوں کی آواز پارلیمنٹ سے سڑک تک اٹھاؤں گا‘

راہل گاندھی نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وہ نوجوانوں سے متعلق مسائل کو مضبوطی سے اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس چکرویوہ کو توڑنے کے لیے وہ نوجوانوں کی آواز پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک مضبوطی کے ساتھ اٹھائیں گے۔پریاگ راج میں طلبہ کے ساتھ راہل گاندھی کی یہ براہِ راست گفتگو تعلیم، روزگار، پیپر لیک اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم موضوعات کے گرد مرکوز رہی۔ انہوں نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے دور میں اپنے ڈیٹا کی اہمیت اور حقوق کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

1 hour ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

2 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

3 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

3 hours ago