قومی

Rahul Gandhi on Manmohan Singh’s death anniversary: ؛ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عاجزی، محنت اور دیانت ہمیشہ مشعل راہ رہے گی، پہلی برسی پر راہل گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی: آج 26 دسمبر کو ملک کے معاشی اصلاحات کے معمار اور دو مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے دہلی کے 24، اکبر روڈ واقع ان کی رہائش گاہ پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عاجزی، محنت اور دیانت ہم سب کے لیے ہمیشہ باعثِ تحریک رہے گی۔راہل گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی برسی پر انہیں عاجزانہ خراج عقیدت۔ اپنے دور اندیش قیادت کے ذریعے انہوں نے بھارت کو معاشی طور پر مضبوط بنایا۔ ملک کے محروم اور غریب طبقات کے لیے ان کی تاریخی کوششوں اور جرات مندانہ فیصلوں نے بھارت کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت دلائی۔ ان کی عاجزی، محنت اور ایمانداری ہم سب کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔‘‘
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے

اسی موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی پہلی برسی پر ہم بھارت کی تعمیرِ نو میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بے مثال کردار کو گہرے احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ کھڑگے نے کہا کہ ایک انقلابی رہنما کے طور پر انہوں نے ملک کی معاشی سمت کو نیا رخ دیا اور معاشی اصلاحات کے ذریعے کروڑوں لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ غربت سے باہر نکل سکے۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنی شرافت، دیانت اور دانشمندی کے لیے جانے جاتے تھے

ملکارجن کھڑگے نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنی شرافت، دیانت اور دانشمندی کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے وقار اور ہمدردی کے ساتھ قیادت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ترقی ہمہ گیر رہے اور فلاحی اقدامات سب سے زیادہ ضرورت مندوں تک پہنچیں۔ حقوق پر مبنی فلاحی ماڈل انہی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے وژن کے تحت ایک مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی گئی، اور ان کی بے لوث عوامی خدمت اور دیرپا اصلاحات کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔آج ملک بھر میں سیاسی رہنماؤں اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات، سادگی اور اصولوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جو بھارتی سیاست اور معیشت میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

1 hour ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago