قومی

Rahul Gandhi Moves SC: الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے راہل گاندھی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر (قائد حزب اختلاف) راہل گاندھی نے اپنے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات  کے الزامات سے متعلق معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ یہ الزامات کرناٹک کے بی جے پی کارکن ایس وگنیش ششر نے عائد کیے تھے۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ 17 اگست کو راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت کرے گی۔

سی بی آئی اور ای ڈی کو جانچ کی ہدایت

الہ آباد ہائی کورٹ نے مئی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو الزامات کی جانچ اور تصدیق کرنے اور معاملے میں پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ راہل گاندھی نے ہائی کورٹ کی اس ہدایت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس عمل پر سوال اٹھایا ہے، جو ششر کی شکایت کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ راہل گاندھی کے پاس ان کی معلوم آمدنی کے ذرائع سے زیادہ اثاثے ہیں۔

کارروائی دہلی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی بھی درخواست

راہل گاندھی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں جاری کارروائی کو دہلی ہائی کورٹ منتقل کرنے کی الگ سے درخواست بھی دائر کی ہے۔ 20 جولائی کو معاملے کی سماعت کے دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے داخل حلف نامے کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے تازہ حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس میں تحقیقات کی موجودہ صورت حال کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔

ای ڈی کی کارروائی پر ہائی کورٹ کی وضاحت

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ای ڈی نے اپنی جانب سے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اگر ایجنسی کی تحقیقات میں کوئی قابل کارروائی معلومات سامنے آتی ہیں تو اسے مناسب قانونی کارروائی شروع کرنے کی آزادی ہوگی۔ اس کے بعد معاملے کو مزید سماعت کے لیے 20 اگست کو فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

4 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago