Rahul Gandhi met Bajrang Punia: ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف ریسلرز کا احتجاج جاری ہے۔ تاہم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے حوالے سے تازہ تنازعہ کے بعد مرکزی حکومت نے فیڈریشن کے انتخابات کے بعد نو منتخب کمیٹی کو تحلیل کر دیا تھا۔ اس تنازعہ کے درمیان کئی ریسلرز اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے ایوارڈ واپس کرنے کی بات کہی ہے۔ ریسلنگ ایسوسی ایشن اور پہلوانوں کے درمیان جاری تنازع کے درمیان سیاست بھی ہو رہی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے ان پہلوانوں سے ملاقات کی تھی۔ اسی دوران اب کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بجرنگ پونیا سے ملاقات کی ہے۔ راہل گاندھی اور بجرنگ پونیا کی یہ ملاقات ہریانہ کے جھجر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ہوئی۔
ونیش پھوگاٹ نے کیا اعلان
آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کریں گی۔ ونیش پھوگٹ کا یہ اعلان ساکشی ملک کے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ اور بجرنگ پونیا کے پدم شری واپس کرنے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد سامنے آیا ہے۔ آپ کو بتا دیں، ونیش پھوگاٹ ان پہلوانوں میں شامل تھیں جنہوں نے انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ برج بھوشن شرن سنگھ پر ساکشی ملک، بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اوردیگر خواتین ریسلرز نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور یہ تینوں پہلوان ان کے خلاف احتجاج میں سب سے آگے تھے۔
نئے پینل کو وزارت کھیل نے کر دیا تھا معطل
برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ کی قیادت میں پینل نے جمعرات کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ساکشی ملک نے سنجے سنگھ کے انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کا عہدہ جیتنے کے بعد ریسلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد بجرنگ پونیا نے اپنی پدم شری واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اتوار کو وزارت کھیل نے سنجے سنگھ کی قیادت والے پینل کو معطل کر دیا تھا۔
21 دسمبر کو ہوئے تھے ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات
دریں اثنا، ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 3 دن پہلے 21 دسمبر کو ہوئے تھے۔ اس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ نئے سربراہ بنے۔ پہلوان اس کی شدید مخالفت کر رہے تھے۔ اب اتوار کو وزارت کھیل نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کو معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Israeli Embassy: دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ‘زوردار دھماکہ’، سی سی ٹی وی میں دو مشتبہ افراد آئے نظر، تفتیش جاری
برج بھوشن شرن سنگھ کی ریٹائرمنٹ
برج بھوشن شرن سنگھ نے فیڈریشن کی معطلی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا، “میں ریسلنگ ایسوسی ایشن سے ریٹائر ہو چکا ہوں، اب حکومت کے فیصلے پر جو بھی بات کرنی ہے، وہ نئی فیڈریشن کرے گی۔ میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں ایک رکن پارلیمنٹ ہوں اور میں اب اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔”
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…