-بھارت ایکسپریس
Rahul Gandhi Meets Sharad Pawar: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز (22 دسمبر) کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈران کی ملاقات ایسے وقت پر ہوئی جب نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں منگل (19 دسمبر) کو ہی اپوزیشن اتحاد کی چوتھی میٹنگ ہوئی تھی۔ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ، مشترکہ ریلی اور وزیر اعظم عہدے کے چہرے سے متعلق سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد کے سامنے سب سے بڑا سوال سیٹ شیئرنگ کو ہی مانا جا رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور شرد پوار کی ملاقات کافی اہم مانی جا رہی ہے۔
آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے متعلق مہاراشٹر میں سیٹ تقسیم کرنا بڑا چیلنج ہے۔ یہاں پرمہا وکاس اگھاڑی یعنی کانگریس، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا اور شرد پوار کی این سی پی کے درمیان پہلے سے ہی اتحاد ہے۔ ایسے میں سوال ہے کہ مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے کسی کے پاس کتنی سیٹیں جاتی ہیں؟ مہاراشٹر کے علاوہ یوپی، مغربی بنگال، پنجاب اور دہلی میں بھی سیٹ شیئرنگ سے متعلق اپوزیشن اتحاد انڈیا کے سامنے سوال ہے۔
مسلسل بات چیت کا دورجاری
کانگریس لیڈر راہل گاندھی مسلسل انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں کے لیڈران سے بات کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے جمعرات (21 دسمبر) کو ہی بہارمیں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے فون پربات کی تھی۔ دونوں لیڈران کی ایسے وقت پرفون پربات ہوئی تھی جب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ وزیراعظم عہدے کے لئے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کا نام آگے کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں تھیں کہ نتیش کمار ناراض چل رہے ہیں۔ حالانکہ اسے جے ڈی یو مسترد کرچکی ہے۔ کئی موقع پرنتیش کماربھی کہہ چکے ہیں وہ وزیراعظم عہدے کی دوڑمیں شامل نہیں ہیں۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے جمعرات کو ہی اپنی تجویزمیں کہا کہ وہ بہت جلد امیدواروں کا انتخاب کرلے گی اور اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس کو بی جے پی کے خلاف ایک مؤثرڈھال بنانے کے لئے قدم اٹھائے گی۔ ایسے میں راہل گاندھی کی لیڈران سے بات چیت کو اسی ضمن میں دیکھا جا رہا ہے۔ پوری کانگریس پارٹی انڈیا الائنس کو منظم اورمتحد رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اس کے لئے کانگریس نے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہے، جو الائنس سے متعلق تمام موضوعات پرحکمت عملی تیار کرے گی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…