قومی

Hathras Rape Case: ’انصاف کے انتظارمیں…‘، راہل گاندھی سے ملنے کے بعد ہاتھرس آبروریزی متاثرہ کی فیملی کا چھلکا درد

Hathras Rape Case News: لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈراورکانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہاتھرس آبروریزی متاثرہ کی فیملی سے آج جمعرات (12 دسمبر) کو ملنے پہنچے۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی ملاقات کے بعد ہاتھرس سانحہ کی متاثرہ فیملی نے کہا کہ چارسالوں کے بعد بھی ہمیں انصاف نہیں ملا۔ نہ ہی گھراورنوکری کا وعدہ پورا کیا گیا۔ سیکورٹی کی وجہ سے قید خانے کی طرح ہوگئے ہیں۔ انصاف کے انتظارمیں فیملی نے مہلوکہ خاتون کی استھیاں وسرجت نہیں کی ہیں۔

متاثرہ فیملی نے کہا کہ اپنی تکلیف سے متعلق کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے علاوہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندرشیکھرآزاد، صدرجمہوریہ دروپدی مرمواورچیف جسٹس کوخط لکھا تھا، جس میں سے صرف راہل گاندھی نے نوٹس لیا۔ ان کے آنے سے سکون ملا۔

نوکری کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں: متاثرہ فیملی

اسفیملی نے کے ساتھ ہی اپنی تکلیف کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تین ملزم چھوٹ گئے۔ دعویٰ کیا گیا کہ نئے گھرکے بدلے حکومت موجودہ جائیداد جمع کرنے کوکہہ رہی ہے۔ نوکری کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے، سیکورٹی اہلکارکہیں آنے جانے نہیں دیتے۔ بچوں کی پڑھائی نہیں ہوپا رہی ہے نہ ہی کوئی کام مل پا رہا ہے۔ معاوضے کے 25 لاکھ ختم ہونے والے ہیں۔ مستقبل کی فکرہورہی ہے، امید ہے کہ حکومت ہماری خبرلے گی۔

راہل گاندھی کے ہاتھرس دورے پر بی جے پی نے کیا طنز

اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے ہاتھرس دورے پرطنزکیا ہے۔ بی جے پی لیڈرنے کہا کہ راہل گاندھی الجھن میں ہیں اورمعاملے کی صورتحال سے واقف نہیں ہیں۔ برجیش پاٹھک نے کہا کہ سنٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) پہلے ہی اس معاملے کی جانچ کرچکی ہے اوربی جے پی کے اقتدارمیں کسی بھی مجرم کو بری ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: ’فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانے والوں پر پایا جائے گا قابو‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا ارشد مدنی کا بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے عبادت گاہوں کے قانون سے متعلق…

47 minutes ago

123 regular Ayush visas issued to foreigners: ایک سال میں 123 ریگولر آیوش، 221 ای-آیوش ویزا غیر ملکیوں کو جاری کیے گئے: مرکزی سرکار

وزیر مملکت جادھو نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے پرائمری ہیلتھ سینٹرز (PHCs)، کمیونٹی…

54 minutes ago

Champions Trophy 2025 Controversy: ہندوستان-پاکستان کے درمیان اس طرح حل ہوگا چمپئنزٹرافی کا تنازعہ، جانئے کس دن ہوگا شیڈول کا اعلان

چمپئنزٹرافی 2025 سے متعلق ہندوستان اورپاکستان کے درمیان تنازعہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب…

1 hour ago

ہندوستان نے جینیاتی عارضے ہیموفیلیا اے کے علاج میں بڑی پیش رفت کی

کرسچن میڈیکل کالج (سی ایم سی)، ویلور میں سینٹر فار سٹیم سیل ریسرچ (CSCR) کی…

1 hour ago

India’s data centre market: ہندوستان کی ڈیٹا سینٹر مارکیٹ میں گزشتہ 6 سالوں میں 60 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی: رپورٹ

اس کے علاوہ، رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ روایتی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے تقاضوں…

1 hour ago