قومی

Rahul Gandhi Dharna at Parliament Street Police Station: راہل گاندھی کے سامنے جھکی دہلی پولیس، پیلیٹ گن معاملے میں 31 دن بعد درج ہو رہی ہے ایف آئی آر

نئی دہلی: پیلیٹ گن سے مبینہ طورپرمتاثرہونے والے شخص کے معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے مطالبہ کے بعد دہلی پولیس نے ایف آئی آردرج کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کانگریس کے کئی سینئرلیڈرمتاثرہ شخص کوساتھ لے کرپارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں دھرنے پربیٹھے ہوئے ہیں۔ پولیس شکایت کنندہ کی شکایت کی بنیاد پرایف آئی آردرج کررہی ہے۔ یہ کارروائی واقعہ کے 31 دن بعد کی جا رہی ہے۔

کانگریس نے اس معاملے میں پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا تھا اورمبینہ کارروائی کوپارٹی نے ظلم قراردیا ہے۔ شکایت درج کرنے سے مبینہ طورپرانکارکئے جانے کے بعد کانگریس لیڈروں کی پولیس افسران سے بحث بھی ہوئی۔ راہل گاندھی نے پولیس کوخبردارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرایف آئی آردرج نہیں کی گئی تووہ 30 دن یا ضرورت پڑنے پر6 ماہ تک بھی پولیس اسٹیشن کے باہردھرنے پربیٹھے رہیں گے۔

پارلیمنٹ پولیس اسٹیشن سے نکالا جا رہا ہے باہر

اس دوران راہل گاندھی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو تھانے کے احاطے سے باہرنکالا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں راہل گاندھی کی ٹیم کی جانب سے دی گئی تحریری شکایت کی بنیاد پرنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آردرج ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی کون سی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آرکے مطالبہ پردھرنے پربیٹھے راہل گاندھی

اس سے قبل راہل گاندھی متاثرہ شخص لوچب کے ساتھ مندرمارگ پولیس اسٹیشن پہنچے تھے اوروہاں ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن انہیں کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد وہ پارلیمنٹ اسٹریٹ پہنچے، جہاں انہوں نے سینٹرل ضلع کے ڈپٹی کمشنرآف پولیس (ڈی سی پی) سچن شرما سے ملاقات کی۔ بات چیت کے ذریعہ معاملہ حل نہ ہونے پرراہل گاندھی کانگریس کے دیگررہنماؤں کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں ہی دھرنے پربیٹھ گئے، جہاں ڈی سی پی کا دفتربھی موجود ہے۔ متاثرہ شخص لوچب اوران کی والدہ بھی راہل گاندھی کے ساتھ موجود ہیں۔ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی، پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش اوردیگرسینئرلیڈران بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔

راہل گاندھی نے کہی یہ بڑی بات

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ پولیس افسران نے ان سے کہا کہ ایف آئی آردرج نہیں کی جا سکتی کیونکہ ’’اوپرسے حکم‘‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ صرف ایف آئی آردرج کرنے اور معاملے کی تفتیش کرنے والے افسرکا نام بتانے تک محدود ہے۔ راہل گاندھی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایف آئی آردرج نہیں ہوجاتی، وہ اوردیگرکانگریس لیڈران وہاں سے نہیں ہٹیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

2 hours ago