قومی

’’مظاہرین پر پیلیٹ گن چلی، وزیر داخلہ نے حکم دیا یا انہیں معلوم نہیں، بی جے پی-آرایس ایس سے معافی نہیں مانگوں گا‘‘، راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرکے لگایا بڑا الزام

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدراورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جوبات وہ نہیں کہہ سکے، وہ یہاں کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں ایوان میں بولنے نہیں دیا گیا۔ راہل گاندھی نے کہا، “میں نے اسپیکرسے کئی باردرخواست کی کہ مجھے بولنے دیا جائے، لیکن اجازت نہیں دی گئی۔” انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی میں احتجاج کرنے والے طلبا کے ساتھ بربریت کی گئی اوران پرپیلٹ گن چلائی گئی، جس کے لیے وزارت داخلہ ذمہ دارہے۔

طلبہ پرحملے کے معاملے میں وزیرداخلہ کوجواب دینا ہوگا: راہل گاندھی

پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ پرمبینہ حملے کے معاملے پرانہوں نے وزیرداخلہ کوخط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک زخمی طالب علم سے خود ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طلبہ کولاٹھیوں میں کیل لگا کرمارا گیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جب انہوں نے یہی معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی کوشش کی توانہیں بولنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے اپنی بات رکھنے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم لوک سبھا ہے، لیکن وہاں انہیں اظہارخیال کا موقع نہیں دیا گیا۔

“پیلٹ گن چلانے کا حکم وزارت داخلہ کے بغیرنہیں ہوسکتا”

راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ طلبہ کے ساتھ جوکچھ ہوا، اس کی ذمہ داری طے ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا، “وزارت داخلہ کے حکم کے بغیر پیلٹ گن نہیں چلائی جا سکتی۔ ہم بھی حکومت میں رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ نظام کیسے کام کرتا ہے۔” راہل گاندھی نے کہا کہ یا تووزیرداخلہ کی جانب سے حکم دیا گیا ہوگا یا پھرانہیں اس معاملے کی جانکاری نہیں ہوگی۔

حکومت سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ

کانگریس لیڈرنے کہا کہ دہلی پولیس وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے اوردہلی میں ہونے والی کارروائی کی ذمہ داری بھی وزارت داخلہ کی بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس اورریپڈ ایکشن فورس (آراے ایف) دونوں وزارت داخلہ کورپورٹ کرتی ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اسی معاملے کوپارلیمنٹ میں اٹھا رہے تھے، لیکن انہیں روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بولنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوطلبہ پیچھے ہٹ گئے ہیں، انہیں انصاف دلانے کی کوشش کی جائے گی۔ راہل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزارت داخلہ میں تبدیلی کی جائے اور اس بات کی تحقیقات کرائی جائے کہ پیلیٹ گن استعمال کرنے کا حکم کس نے دیا تھا۔

پیلٹ گن بہت خطرناک ہوتا ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ پیلیٹ گن کا استعمال انتہائی خطرناک ہوتا ہے، جس سے موت بھی ہوسکتی ہے اورآنکھوں کی روشنی بھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبا پرحملے کے معاملے میں ایمس کی رپورٹ میں بھی پیلٹ گن کے استعمال کا ذکرہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ثبوت بھی پیش کئے، لیکن حکومت انہیں غلط قراردے رہی ہے۔ اینٹی پیپر لیک بل پرسوال اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس بل میں پیپرلیک روکنے کے لئے کوئی مؤثرنظام موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپرلیک سے طلبہ پریشان ہیں، لیکن حکومت ان کی بات سننے کے لئے تیارنہیں ہے۔ پیپرلیک مافیا کے خلاف اب تک کوئی بڑی کارروائی نہیں ہوئی اورکسی کوسزا نہیں ملی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نئی نسل (Gen-Z) میں اپنے والدین سے زیادہ حوصلہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حقیقی معنوں میں اینٹی پیپرلیک بل نہیں ہے، بلکہ حکومت نے صرف سزا بڑھانے کا کام کیا ہے، جبکہ پیپرلیک روکنے کے لئے کوئی ٹھوس انتظام نہیں کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

18 minutes ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

10 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

11 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

12 hours ago