قومی

Rahul Gandhi writes to PM Modi: راہل گاندھی اور کھڑگے کی پی ایم مودی سے مطالبہ، آپریشن سندور اور جنگ بندی پر بحث کیلئے بلائیں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پہلگام دہشت گردانہ حملے، آپریشن سندور اور جنگ بندی کے اعلان پر بحث کے لیے فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اپنے خط میں لکھا، ’’میں اپوزیشن کی متفقہ طور پر کیے گئے درخواست کو دوہراتا ہوں کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس فوراً بلایا جائے۔ یہ عوام اور ان کے نمائندوں کے لیے پہلگام دہشت گردانہ حملے، آپریشن سندور اور آج کی جنگ بندی پر بات کرنا بہت ضروری ہے، جس کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کیا تھا۔ یہ سیشن آگے آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کا مظاہرہ کرنے کا ایک موقع ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس مطالبے پر سنجیدگی اور جلد غور کریں گے۔‘‘

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے 28 اپریل کے اپنے خط کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے وزیر اعظم مودی پر زور دیا تھا کہ وہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔

کھڑگے نے اپنے خط میں لکھا، ’’معزز وزیر اعظم، براہ کرم یاد کریں کہ میں نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے آپ سے کیا کہا تھا۔ 28 اپریل کو لکھے گئے خط کے ذریعے، میں نے آپ سے پہلگام میں غیر انسانی دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ تازہ ترین پیش رفت کے مد نظر، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے آپ کو پھر سے خط لکھ کر تمام اپوزیشن جماعتوں کی متفقہ درخواست سے با خبر کیا ہے۔  انہوں نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے پر زور دیا۔ جس میں پہلگام دہشت گردی، آپریشن سندھ اور پہلے واشنگٹن ڈی سی اور بعد میں ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کی طرف سے جنگ بندی کے اعلانات پر چرچا کرنے کی بات کی گئی ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے میں اس درخواست کی حمایت میں لکھ رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اتفاق کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس اور آل پارٹی میٹنگ بلانے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہم کوئی تنقید نہیں کریں گے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ جب تک حکومت انہیں یہ یقین دلاتی کہ پی ایم بھی اجلاس میں شرکت کریں گے تب تک وہ اجلاس میں شریک نہ ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

8 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

8 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

9 hours ago