الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے دوہری شہریت سے متعلق معاملے میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سبھاش ودیارتھی نے سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ معاملے میں جانچ کے بعد آگے کی قانونی کارروائی ہوگی۔ شہریت سے متعلق الزامات کی وجہ سے چل رہی سماعت کے دوران عدالت نے یہ حکم دیا۔ راہل گاندھی پردوہری شہریت رکھنے کے الزامات لگائے تھے۔ اسی موضوع سے متعلق ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ سماعت کے بعد عدالت نے ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ نے آج کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے پاس دوہری شہریت ہونے کے الزام کی جانچ ہونی چاہئے۔ عدالت نے اترپردیش حکومت کوحکم دیا کہ وہ خود جانچ کرے یا معاملے کوکسی سینٹرل ایجنسی کوسونپ کرجانچ کرائے۔ اس طرح سے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی مشکلات میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔ بہرحال جانچ کے بعد پتہ چلے گا کہ اس کی کیا حقیقت ہے۔
اسپیشل ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کے حکم کو چیلنج
یہ حکم بی جے پی کارکن ایس وگنیش ششرکی عرضی پرعدالت کی طرف سے دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے لکھنوبینچ کی ایک اسپیشل ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کے 28 جنوری کے حکم کو چیلنج دیا تھا، جس نے کانگریس لیڈرکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی ان کی عرضی خارج کردی تھی۔ نچلی عدالت نے مانا تھا کہ وہ شہریت سے متعلق معاملوں پرفیصلہ کرنے کا اہل نہیں ہے۔ کرناٹک کے رہنے والے عرضی گزارنے انڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس)، آفیشیل سیکریٹس ایکٹ، فارنرس ایکٹ اورپاسپورٹ ایکٹ کے تحت الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آردرج کرنے اور تفصیل سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت شروع میں رائے بریلی کی ایک اسپیشل ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں داخل کی گئی تھی۔ 17 دسمبر، 2025 کوہائی کورٹ نے کیس کولکھنو ٹرانسفر کردیا تھا۔ لکھنوکورٹ سے عرضی خارج ہونے کے بعد عرضی گزارنے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔
عدالت کے حکم کا وگنیش ششرنے کیا خیرمقدم
بی جے پی کارکن ایس وگنیش ششرنے سوشل میڈیا ایکس پرلکھا کہ ایک لینڈ مارک اورتاریخی فیصلے میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ نے میری پٹیشن کومنظوری دے دی ہے اور اترپردیش کے رائے بریلی ضلع کے تھانے کے دوبرطانوی شہریت معاملے میں راہل گاندھی، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اوراپوزیشن لیڈرکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اورنیشنل سیکورٹی اوربڑے پبلک انٹریسٹ میں سچ سامنے لانے کے لئے اپنی آخری سانس تک الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ کا شکرگزاررہوں گا۔
انہوں نے لکھا کہ جب جب الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنوبینچ نے راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا ہے۔ میں جانچ کے عمل میں اترپردیش پولیس کی مدد کرنے پرمجبور ہوں کیونکہ مجھے اب تک سب سے زیادہ سیکورٹی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ میں وزارت داخلہ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ میری سیکورٹی میں فوراً اضافہ کیا جائے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…