نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کے روز راہل گاندھی کے منی پور دورے کے متعلق ان پر نشانہ سادھتے ہوئے ان کے اس رویے کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا اور کہا کہ کانگریس لیڈر کی “ضد” کی وجہ سے تشدد سے متاثرہ ریاست میں مبینہ طور پر ایک شخص کی جان چلی گئی۔
دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، بی جے پی کے قومی ترجمان اور منی پور کے انچارج سمبت پاترا نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے ریاست میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر راہل گاندھی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چوراچند پور جانے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور سڑک کے راستے دورہ کرنے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر کے دورہ کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد منی پور اسٹوڈنٹس یونین سمیت کئی سول سوسائٹی تنظیمیں گزشتہ دو تین دنوں سے احتجاج کر رہی تھیں۔
پاترا نے راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”راہل کو ہیلی کاپٹر کے راستے سے جانے کے لیے کہا گیا کیونکہ لوگ سڑک کے کنارے مظاہرہ کر رہے تھے، راہل مانتے نہیں ہیں، انہیں محبت کی دکان کھولنے کی جلدی ہے۔ اپنی ضد پر وہاں چلے گئے۔ جب ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو حساسیت ضد سے کہیں زیادہ اہم ہوتی ہے۔” انہوں نے کہا، “راہل گاندھی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔ راہل اور ذمہ داری کبھی ساتھ ساتھ نہیں چلتے۔ پاترا نے کہا ” منی پور میں 13 جون سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن یہ بہت افسوسناک ہے کہ آج ایک شخص کے مارے جانے کی خبر ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: منی پور کے کانگ پوکپی میں پھر سے ہوئی فائرنگ، فوج نے کچھ لوگوں کی ہلاکت کا ظاہر کیا اندیشہ
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو منی پور کے معاملے پر “زیادہ ذمہ دار اور حساس” ہونا چاہیے تھا اور مقامی انتظامیہ کے مشورے پر دھیان دینا چاہیے تھا۔ “میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرنا چاہتا ہوں، منی پور میں حالات قابو میں آ رہے ہیں۔ ہمیں معمولی سیاسی فائدے کے لیے نہیں لڑنا چاہیے۔” بتا دیں کہ اس سے پہلے راہل گاندھی کے قافلے کو منی پور پولیس نے امپھال سے 20 کلومیٹر دور بشنو پور میں روک دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…