بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: راشٹریہ سرکشا جاگرن منچ (آر ایس جے ایم) کے زیر اہتمام سہ ماہی مجلہ “لوک سمبھاشن” کی رسم رونمائی آج 30جنوری 2024 کو دہلی یونیورسٹی ،نارتھ کیمپس کے کانفرنس سینٹر میں مہمان ذی وقار ڈاکٹر اندریش کمار.. نیشنل ایکزیکٹیو ممبر،راشٹریہ سیوک سنگھ اور مارگ درشک راشٹریہ سرکشا جاگرن منچ. کلیدی مقرر نمائندہ ایکزیکٹیو بورڈ یونیسکو اوراین سی ای آرٹی کے سابق ڈائریکٹر پدم جے ایس راجپوت. مہمان خصوصی پروفیسر شاہد اختر ممبر نیشنل کمیشن فار مائنریٹی ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن. مہمان اعزازی لفٹیننٹ جنرل سریش بھٹاچاریہ، پروفیسر بلرام پانی، جناب گولک بہاری رائے اڈیٹر لوک سمبھاشن. ڈاکٹر ہمانشو کے آر بوس رجسٹرار اگنو. ڈاکٹر پوجا ویاس، ڈائریکٹر آئی سی پی آر،پروفیسر اے کے بھاگی ڈوٹا صدر. پروفیسر وی ایس نیگی جنرل سکریٹری این ڈی ٹی ایف اور پروفیسر بی ڈبلیو پانڈے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر مہمان ذی وقار ڈاکٹر اندریش کمار نے سب سے پہلے سہ ماہی مجلہ لوک سمبھاشن کے اجرا پر مبارکباد پیش کی اور اہم قدم قرار دیا، انہوں نے وکشت بھارت شریسٹ بھارت کا مطلب واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بھارت میں رہنےولا ہر شخص کی ترقی ہو اور ہر انسان خوشحال ہو. انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر میں ہر شخص اپنا بھرپور تعاون کرے. تبھی ملک کی ترقی ممکن ہے.
پروفیسر بی ڈبلیو پانڈے نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے مجلہ لوک سمبھاشن کے حوالے سے بھی باتیں کی. انہوں نے کہا کہ اس کا اجرا ملک کی ترقی اور راشٹر ایکتا میں اہم کڑی ہے اور راشٹر سوچ کی طرف ایک اہم قدم ہے. گولک بہاری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سرکشا جاگرن منچ اسکالرز کا ایک ایسا گروپ ہے جو نو برسوں سے ملک کے لیے کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس مجلہ کا مقصد بھارتی سنسکرتی سے متعلق پوری دنیا کو بتانا کہ اس کے ذریعے ہی پوری دنیا میں امن شانتی ممکن ہے. پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے وکشت بھارت گلوبل پیس پر بات کرتے ہوئے مجلہ لوک سمبھاشن پر بھی گفتگو کی، انہوں نے آتم نربھر کے بارے میں کہا کہ اس کا مطلب صرف اپنا نہیں بلکہ سب کے لیے کرنا ہے. دوران گفتگو انہوں نے ہندوستانی تہذیب کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے بہت سارے ممالک ہماری کلچر کی اتباع کرتے ہیں. پروفیسر شاہد اختر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بھارت کی سنسکرتی کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہاں کی تہذیبی عناصر سب سے نمایاں ہے، وکشت بھارت کا مطلب تمام لوگ اپنی مادری زبانوں میں اعلی تعلیم حاصل کریں. اور اپنی تہذیبی وراثت کو سمجھیں اور یہی ہمارے کثرت میں وحدت کی مثال ہے. جنرل بھٹا چاریہ نےلوک سمبھاشن میگزین سے متعلق بات کرتے ہوئے سب سے پہلے مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مجلہ ملک بیرون ملک کے مابین رشتوں کو استوار کرنے اہم کردار ادا کرے گا اور امن و شانتی کا پیامبر ہوگا.
فارم اویئرنیس آف نیشنل سیکورٹی کے کارکنان نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ آخرمیں جناب وکرما دتیہ نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…