قومی

Quad countries unitedly showed the mirror to Pakistan: کواڈ ممالک نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دکھایا آئینہ، پہلگام حملے کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کا مطالبہ

نئی دہلی: کواڈ (QUAD) ممالک – بھارت، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس ہولناک واقعے کے منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

پہلگام حملے پر کواڈ کا سخت ردعمل

منگل کو ہوئی کواڈ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا: ہم پہلگام میں ہوئے اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں، منصوبہ سازوں اور فنڈنگ کرنے والوں کو فوری طور پر سزادی جائے۔ ہم تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کواڈ ممالک ہر قسم کی دہشت گردی، بشمول سرحد پار دہشت گردی، کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف مل کر لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ایس جے شنکر سمیت اہم وزراء کی شرکت

اس اہم اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ، اور جاپان کے وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا نے شرکت کی۔ ان سب نے انڈو-پیسفک خطے کے جمہوری ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سال دوسری بار اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا: ہم 22 اپریل 2025 کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، جس میں 25 بھارتی اور ایک نیپالی شہری شہید ہوئے، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اگرچہ کسی ملک کا نام براہ راست بیان میں نہیں لیا گیا، مگر اشارہ واضح طور پر پاکستان کی جانب تھا کیونکہ یہ حملہ دی ریزسٹنس فرنٹ (The Resistance Front) نامی تنظیم نے انجام دیا، جو کہ لشکرِ طیبہ سے منسلک ہے اور جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

بھارت کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے: جے شنکر

اجلاس سے قبل وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا: بھارت کو اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کا پورا حق حاصل ہے، اور ہم اس حق کا استعمال ضرور کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے کواڈ شراکت دار اس مؤقف کو سمجھیں گے اور اس کا احترام کریں گے۔

کواڈ سمٹ اور نئی شراکت داری کی تیاری

کواڈ کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ سال کے آخر میں وزیراعظم نریندر مودی کی میزبانی میں ہونے والے کواڈ سربراہی اجلاس کے منتظر ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز، اور جاپانی وزیراعظم شیگیرو اشیبا شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، کواڈ ممالک نے اس سال کے اختتام پر ممبئی میں فیوچر کواڈ پورٹس پارٹنرشپ کا آغاز کرنے کا منصوبہ بھی ظاہر کیا، جس کا مقصد بندرگاہی تعاون اور بحری تحفظ کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

10 hours ago