جمعیت دعوت المسلمین کے سرپرست مولانا قاری اسحاق گورہ نے مسلمانوں کو سختی سے نصیحت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مذہب اور اسلامی تشخص کا مذاق اڑانے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی اسلامی تعلیمات، قرآن، حدیث، نماز، حجاب یا داڑھی جیسی چیزوں کی مذاق میں بھی توہین کرتا ہے تو وہ اسلام سے خارج ہو سکتا ہے۔مولانا گورا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سوشل میڈیا پر میمز اور ریلز کے ذریعے اسلام اور اس کی مقدس چیزوں کو ہنسی،مذاق کا ذریعہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز، اذان، روزہ، حجاب، علمائے کرام حتیٰ کہ نکاح اور طلاق جیسے سنگین مسائل پر مزاحیہ ویڈیوز بنائی جارہی ہیں جو کہ سراسر گناہ ہے۔
مولانا گورا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سے مسلم نوجوان بغیر سوچے سمجھے اس طرح کے ویڈیوز کو لائک، شیئر یا کمنٹ کرکے ان کی تشہیر کرتے ہیں۔ مولانا نے واضح کیا کہ شریعت کے مطابق ایسی مضحکہ خیز چیزیں دیکھنا، ہنسنا یا دوسروں کو دکھانا بھی گناہ کبیرہ ہے اور بعض اوقات یہ انسان کو ایمان سے دور بھی کر سکتا ہے۔مولانا گورا نے کہا کہ اگر کسی نے لاعلمی میں ایسا کچھ کیا ہے تو اسے فوراً توبہ کرنی چاہیے۔ اللہ سے معافی مانگیں اور اپنے ایمان کی تصدیق کریں۔ اسلام مذاق کا موضوع نہیں ہے بلکہ یہ ایک بڑی امانت ہے۔ انہوں نے مسلم سماج سے اپیل کی کہ کوئی ویڈیو چاہے کتنا ہی وائرل کیوں نہ ہو۔ اگر اس میں مذہب کا مذاق اڑایا گیا ہے تو اس سے بچیں اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی سمجھائیں کہ ایسی چیزیں نہ دیکھیں اور نہ ہی شیئر کریں۔
اس سے قبل بھی کئی اسلامی سکالرز سوشل میڈیا پر اس طرح کے رجحانات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند سمیت کئی بڑے اداروں نے اس سلسلے میں فتوے بھی جاری کیے ہیں۔ اب مولانا گورا کے بیان کو اس معاملے پر وارننگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ایمان ایک قیمتی چیز ہے، اس کا مذاق نہیں اڑایا جا سکتا۔ ہم سب کو خود کو بھی بچانا چاہیے اور دوسروں کو بھی بچانا چاہیے۔تاکہ یہ سوشل میڈیا جو ایک فتنہ بن چکا ہے ،اس کے ذریعے ہم اپنا،اپنے دین وایمان کے استہزا پر روک لگے۔
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…
اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…
آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…
وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت 2047 کے ہدف کے تحت آج پیدا ہونے…
گجرات کے ’اننت انادی وڈنگر آثارِ قدیمہ تجرباتی عجائب گھر‘ نے 2026 کا باوقار بین…
وزیر اعظم نریندر مودی نے نمو ایپ پر منعقدہ ’من کی بات کوئز‘ کی اکتوبر…