قومی

Putin stay in the chanakya suite: چانکیہ سوئیٹ میں ٹھہریں گے روسی صدر پوتن، کیوں ہے یہ اتنا خاص، کتنا ہے کرایہ ؟ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

روسی صدر ولادیمیر پوتن 4 دسمبر کو بھارت پہنچ رہے ہیں۔ اس دو روزہ دورے کے دوران ان کے قیام کا انتظام آئی ٹی سی موریا ہوٹل میں کیا گیا ہے۔ صدر پوتن تقریباً شام 6:30 بجے دہلی میں لینڈ کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے ہی ایئرپورٹ سے لے کر ہوٹل تک تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ ہوٹل کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ تمام کمرے بک ہیں، کاریڈور میں بیریکیڈنگ کر دی گئی ہے اور انٹری گیٹ پر سخت پہرے بٹھائے گئے ہیں۔ بھارت اور روس کی متعدد سکیورٹی ایجنسیوں نے پورے ہوٹل میں گرڈ، انٹری کنٹرول اور کوئیک ایکشن فورس تعینات کر دی ہے تاکہ اس دورے کو بخوبی اور محفوظ طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

چانکیہ سوئٹ میں ٹھہریں گے صدر پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن آئی ٹی سی موریا ہوٹل کے سب سے شاندار سوئٹ، چانکیہ سوئٹ میں قیام کریں گے۔ گزشتہ چند برسوں میں اس سوئٹ نے کئی غیر ملکی لیڈروں کی میزبانی کی ہے۔ وراثت اور شان و شوکت کو سمیٹے ہوئے 4,600 مربع فٹ پر مشتمل اس سوئٹ کا کرایہ بتایا جاتا ہے کہ یہ روزانہ 8 سے 10 لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔

چانکیہ سوئٹ (آئی ٹی سی)

چانکیہ سوئٹ کی اندرونی سجاوٹ کی بات کریں تو اس کے ہر گوشے میں شان و شوکت جھلکتی ہے۔ ریشمی پینل والی دیواریں، گہرے رنگ کی لکڑی کا فرش، اور طیب مہتا کے فن پاروں کے ساتھ ساتھ معاشیات سے متاثر تصاویر سمیت قیمتی آرٹ ورک اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

خوبصورت اور عالی شان ڈائننگ ہال (آئی ٹی سی)

اس سوئٹ کو قدیم بھارتی شاہی عظمت اور جدید انداز کے امتزاج کے طور پر تیار اور ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سربراہانِ مملکت کو ایسا مقام فراہم کرنا ہے جو شاہانہ ہونے کے ساتھ ساتھ نجی احساس بھی دے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

8 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

8 hours ago