قومی

Putin India visit: وزیر اعظم مودی اور روسی صدر پوتن ملاقات: ان اہم معاہدوں پر بنی اتفاقِ رائے

 بھارت اور روس کے درمیان 23ویں سالانہ ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کا مقصد دفاع، تجارت، توانائی اور اقتصادی تعاون جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا تھا۔پوتن چار سال بعد بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہیں۔صبح پوتن راج گھاٹ گئے، جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے  گل پوشی کی اور وزیٹر بُک پر دستخط کیے۔راج گھاٹ جانے سے پہلے صدر پوتن کا راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔ تینوں افواج نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے روسی صدر کا کیا استقبال

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران  وزیر اعظم نریندر مودی  کے علاوہ وزیرِ خارجہ ایس. جے شنکر، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا، سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان اور دونوں ممالک کے سینئر افسران موجود رہے۔ روس کی جانب سے وزیرِ دفاع آندرے بیلؤسوف اور کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سمیت اعلیٰ حکام پوتن کے ہمراہ آئے ہیں۔بھارت اور روس کے درمیان تعاون اور نقل مکانی، صحت عامہ اور میڈیکل تعلیم، فوڈ سیفٹی اور معیارات، پولر شپس اور سمندری تعاون، اور کھاد کے شعبے میں اہم معاہدے طے پائے ہیں۔

’اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہماری مشترکہ ترجیح‘: پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آج 2030 تک کے لیے ایک اقتصادی تعاون پروگرام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سے ہمارا باہمی تجارت اور سرمایہ کاری زیادہ متنوع، متوازن اور پائیدار بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صدر پوتن اور میں انڈیا–روس بزنس فورم میں شامل ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پلیٹ فارم ہمارے کاروباری تعلقات کو نئی قوت دے گا اور برآمدات، مشترکہ پیداوار اور مشترکہ اختراعات کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کنیکٹیویٹی بڑھانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ ہم آئی این ایس ٹی سی، نادرن سی روٹ اور چینئی–ولادیووستوک کوریڈور پر نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیفیررز کی پولر واٹر میں ٹریننگ کے لیے تعاون کیا جائے گا۔ اس سے نہ صرف آرکٹک میں ہمارا تعاون مضبوط ہوگا بلکہ بھارت کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شپ بلڈنگ میں ہمارا گہرا تعاون ’میک ان انڈیا‘  کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے روزگار، اسکل ڈیولپمنٹ اور علاقائی کنیکٹیویٹی — تینوں کو تقویت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

8 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

8 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

9 hours ago