قومی

Purnea Set for ₹36K Cr Infra Boost by PM Modi: وزیر اعظم مودی 15 ستمبر کو پورنیہ میں کریں گے ہوائی اڈےسمیت 36000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح

بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز یعنی 15 ستمبر کو پورنیہ ضلع کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم 36,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جس میں نو تعمیر شدہ پورنیہ ہوائی اڈہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک جلسۂ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

پورنیہ ہوائی اڈے کے افتتاح سے شمالی بہار کے اس شہر کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ پی ایم مودی کے اس دورے کا ایک اور بڑا پرکشش قومی مکھانہ بورڈ ہے جس کا کل افتتاح کیا جائے گا۔ بورڈ کا اعلان اس سال کے مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک کے تقریباً 90 فیصد مکھانہ کی پیداوار بہار میں ہوتی ہے، جسے وزیر اعظم اکثر ’’سپر فوڈ‘‘ کہہ چکے ہیں۔

پی ایم مودی نے 1.50 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹ دیے: نائب وزیرِ اعلیٰ

وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے حال ہی میں پورنیہ کا دورہ کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’اپنے 11 سالہ دور میں وزیر اعظم مودی نے بہار کو تقریباً 1.50 لاکھ کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ تحفے میں دیے ہیں۔ کل ایک اور تحفہ ہوگا۔ ریاست ڈبل انجن والی حکومت کے فائدے اٹھا رہی ہے۔‘‘ دریں اثنا وزیر اعظم مودی کے پوریہ دورے کو لے کر ضلع بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اتوار کی آدھی رات سے 24 گھنٹے تک گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی سمیت قومی اور ریاستی شاہراہوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

ایک ماہ میں وزیر اعظم کا بنگال کا دوسرا دورہ

اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کل کولکاتا میں مسلح افواج کی جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیر اعظم کا بنگال کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ 15 سے 17 ستمبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان اور دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ بھی شرکت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

25 minutes ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

1 hour ago

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

2 hours ago