قومی

Punjabi Stars Lead Flood Relief: پنجاب میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے آگے آئے پنجابی فنکار، دلجیت دوسانجھ نے 10 دیہاتوں کو لیا گود تو ایمی ورک نے 200 گھروں کی ذمہ داری لینے کا کیا اعلان

پنجاب اس وقت شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ ایسے موقع پر مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک عملی قدم اٹھاتے ہوئے گرداس پور اور امرتسر کے 10 سب سے زیادہ متاثرہ دیہات گود لے لیے ہیں۔ انھوں نے مقامی انتظامیہ اور مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دلجیت کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا فوکس خوراک، پینے کے صاف پانی، طبی امداد اور طویل المدتی بحالی پر ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’ہم سب مل کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔‘‘

دلجیت کے علاوہ دیگر نامور فنکار بھی متاثرین کی امداد کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔ اداکارہ سونم باجوا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’’پنجاب اور ان تمام لوگوں کے لیے دل رنجیدہ ہے جو اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس مشکل وقت میں میں ریسکیو ٹیموں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو عطیہ دے رہی ہوں اور عوام سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا حصہ ڈالیں۔ ہر چھوٹا قدم کسی کی زندگی بدل سکتا ہے۔‘‘ وہیں اداکار سنجے دت نے لکھا کہ ’’پنجاب میں سیلاب کی تباہی دل دہلا دینے والی ہے۔ میری دعائیں اور حمایت سب متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔ باباجی سب کی حفاظت فرمائیں۔‘‘

گلوکار و اداکار ایمی وِرک نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم 200 گھروں کو گود لے رہی ہے۔ وہیں اداکارہ و گلوکارہ ہمانشی کھُرانہ نے 10 خاندانوں کی بحالی کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ دریں اثنا حکومتِ پنجاب نے شدید موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ مشن (PSDM) سے منسلک تمام 43 مراکز 3 ستمبر تک بند کر دیے ہیں۔ ریونیو، بحالی و آفات سے نمٹنے کے وزیر ایس ہردیپ سنگھ کے مطابق سیلاب نے 12 اضلاع میں 2.56 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ اب تک 15,688 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں گرداس پور، فیروزپور، فاضلکہ، امرتسر، پٹھان کوٹ اور ہوشیارپور شامل ہیں۔ وہیں 129 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن میں 7,144 افراد نے پناہ لی ہے۔ سب سے زیادہ افراد فیروزپور (3,987) میں ہیں، اس کے بعد فاضلکہ (1,201) اور ہوشیارپور (478) میں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

24 minutes ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

49 minutes ago