قومی

War on gangsters launch: پنجاب میں گینگسٹرز کے خلاف فیصلہ کن جنگ؛ بھگونت مان حکومت نے ’وار آن گینگسٹر‘ کا کیا آغاز، جانیے حکومت کا مکمل پلان

پنجاب میں اب گینگسٹرز کے لیے کوئی رعایت نہیں رہی۔ چندی گڑھ سے منگل کے روز ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست میں باضابطہ طور پر ’وار آن گینگسٹر‘ (War on Gangsters) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومت اور پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ اب پنجاب کی سرزمین پر جرم اور مجرموں کے لیے کوئی جگہ نہیں بچے گی۔ اس مہم کا براہِ راست مقصد پنجاب کو مکمل طور پر ’گینگسٹر فری‘ بنانا ہے۔ پولیس کی نظر میں صرف پنجاب کے اندر موجود مجرم ہی نہیں بلکہ بیرونِ ملک چھپ کر بیٹھے وہ 60 بڑے گینگسٹر بھی ہیں جو وہاں سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ پولیس نے صاف پیغام دیا ہے کہ سات سمندر پار بیٹھے مجرم خود کو محفوظ نہ سمجھیں۔ ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور انہیں واپس لانے کی مکمل تیاری ہے۔اسی کے ساتھ پنجاب میں موجود ان کے کارندوں کو پولیس نے آخری وارننگ دے دی ہے۔ اس بڑے آپریشن کے لیے 12 ہزار دلیر پولیس اہلکاروں کو میدان میں اتار دیا گیا ہے۔

ہیلپ لائن نمبر اور انعامات کا اعلان

عوامی شمولیت بڑھانے کے لیے حکومت نے اینٹی گینگسٹر ہیلپ لائن نمبر ’93946‘ جاری کیا ہے۔ یہ نمبر براہِ راست اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس (AGTF) کے ہیڈکوارٹر سے آپریٹ ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ اطلاع دینے والوں کا نام اور شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے مجرموں کی گرفتاری کے لیے 10 کروڑ روپے کا ریوارڈ فنڈ مختص کیا ہے۔ ایس ایس پی ایک لاکھ روپے، آئی جی ڈیڑھ لاکھ روپے اور کمشنر دو لاکھ روپے تک انعام دے سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ رقم کا فیصلہ خود ڈی جی پی کریں گے۔

گن کلچر اور فنڈنگ پر کاری ضرب

پولیس صرف اسلحہ ہی نہیں بلکہ گینگسٹرز کی کمر توڑنے کے لیے ان کی فنڈنگ، اسلحہ سپلائی چین اور کمیونیکیشن سسٹم پر بھی سخت کارروائی کرے گی۔

سوشل میڈیا پر سخت نظر: گن کلچر کو فروغ دینے والے یا گینگسٹرز کی تعریف کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اسلحہ اور پیسہ: غیر قانونی اسلحہ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے آنے والی رقم پر روک لگانے کے لیے چار ڈی آئی جی سطح کے افسران اس پوری مہم کی نگرانی کریں گے۔

ٹریول ایجنٹس: پولیس ان ٹریول ایجنٹس پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جو مجرموں کو جعلی طریقوں سے بیرونِ ملک فرار ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

مہم سے ہلچل

قابلِ ذکر ہے کہ یکم مارچ 2025 سے شروع ہونے والی ’یُدھ نشہ وِرُدھ‘ مہم کا دوسرا مرحلہ پہلے ہی جاری ہے۔ اب تک پولیس نے منشیات کے کاروبار سے متعلق 31,527 ایف آئی آر درج کی ہیں اور 45,251 ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔ حال ہی میں کبڈی پروموٹر رانا بالاچوریا کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعد پولیس کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔ پنجاب پولیس نے اپنی شبیہ بہتر بنانے کے لیے سخت مؤقف اپنایا ہے۔ اگر کسی پولیس اہلکار کی گینگسٹرز کے ساتھ ملی بھگت پائی گئی تو اسے دفعہ 311 کے تحت فوری طور پر برطرف کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی 26 جنوری کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں اور پراکسی یا وی پی این کے ذریعے دھمکیاں دینے والوں کو ٹریک کرنے کے لیے سائبر سیل جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

3 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

5 hours ago