بھارت ایکسپریس-
OP Soni Arrested in Punjab: پنجاب کے سابق نائب وزیراعلیٰ اوپی سونی کی گرفتاری کی خبرسامنے آرہی ہے۔ امرتسرسے پانچ بارالیکشن جیتنے والے اوپی سونی کانگریس کے سینئرلیڈرہیں۔ وہ پنجاب کی چنی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کی کیپٹن امریندرسنگھ حکومت میں کابینی وزیربھی تھے۔ اطلاعات کے مطابق، انہیں ویجیلنس ٹیم نے گرفتارکیا ہے۔
آمدنی سے زیادہ جائیداد معاملے میں ہوئی گرفتاری
بتایا جا رہا ہے کہ اوپی سونی کو 2016 کی مدت کے دوران آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے حوالے سے پنجاب ویجیلنس کے ایک افسر نے کہا کہ جانچ کے بعد اوپی سونی کے خلاف امرتسر رینج کے پولیس اسٹیشن میں بدعنوانی روک تھام ایکٹ 13 (1) (بی) اور 13 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کا حکم 10 اکتوبر 2022 کو ہی دے دیا گیا تھا۔
جانچ میں اوپی سونی سے متعلق یہ بڑی بات آئے سامنے
افسران نے بتایا کہ یکم اپریل 2016 سے 31 مارچ 2022 تک سابق نائب وزیراعلیٰ اوپی سونی اور ان کی فیملی کی آمدنی 4,52,18,771 روپئے تھی۔ جبکہ خرچ 12,48,42,692 روپئے تھا۔ نائب وزیراعلیٰ کی فیملی کے پاس آمدنی سے زیادہ خرچ کی تفصیل نہیں تھی اور یہ خرچ آمدنی سے تقریباً 168 فیصد زیادہ تھا۔ افسر نے کہا کہ ان مدت کے دوران اوپی سونی نے اپنی بیوی سمن سونی اور بیٹے راگھو سونی کے نام پر جائیداد بنائیں۔
بھارت ایکسپریس-
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…