نئی دہلی: پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے دہلی میں صدرجمہوریہ دروپدی مرموسے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے عام آدمی پارٹی سے باغی ہوکربی جے پی میں شامل ہونے والے ممبران پارلیمنٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرموسے ملاقات کے بعد وزیراعلی بھگونت مان نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی، جب عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ نے علیحدہ پارٹی ہونے کا دعویٰ کیا اورپھربی جے پی میں شمولیت اختیارکی، یہ غیرآئینی ہے۔ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے والے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا اراکین کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرمرکزی حکومت پنجاب میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتی ہے، توہم کارروائی کریں گے۔
صدرجمہوریہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا، “آج دہلی میں، ہم نے ملک میں جمہوریت کے قتل کے خلاف صدرجمہوریہ کے سامنے بھرپورآوازاٹھائی ہے۔ پارٹیوں کے غیرآئینی طورپرتوڑنا اوربی جے پی کی ‘واشنگ مشین’ میں داغدارلیڈروں کوصاف کرنے کے لیے ای ڈی اورسی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہمارے جمہوری ڈھانچے کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔”
بھگونت مان نے کیا آخری سانس تک لڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا، “ہم نے واضح کردیا ہے کہ ‘آپریشن لوٹس’ کی گھناؤنی چالیں پنجاب میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ہمارے اراکین اسمبلی کروڑوں پنجابیوں کی آوازہیں اورپنجابی کبھی بھی دھوکہ دہی برداشت نہیں کرتے، آپ کا عوامی خادم کی حیثیت سے میں ہرپنجابی کویقین دلاتا ہوں کہ ہم عوامی مینڈیٹ اورآئینی اقدارکے تحفظ کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔”
اراکین اسمبلی کا احتجاج
وزیراعلیٰ بھگونت مان بدھ کے روزاپنے تمام کابینہ وزراء اوراراکین اسمبلی کے ساتھ دہلی پہنچے اورصدرجمہوریہ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ تاہم بھگونت مان کوصدرجمہوریہ سے ملنے کی اجازت دی گئی جبکہ ان کے اراکین اسمبلی اوروزراء کوروک دیا گیا۔ بھگونت مان کے اراکین اسمبلی کوبوٹ کلب چوکی پرروک دیا گیا۔ اس کے بعد اراکین اسمبلی نے سڑک پراحتجاج کرنا شروع کردیا۔ دراصل صدرجمہوریہ سے ملاقات کی اجازت صرف وزیراعلیٰ کودی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ تمام ایم ایل اے اوروزراء کے ساتھ دہلی پہنچے۔ کہا جا رہا تھا کہ سی ایم مان اراکین اسمبلی کوصدرکے سامنے پریڈ کرنا چاہتے تھے۔ وہ اپنے ساتھ پنجاب اسمبلی میں منظورکی گئی تحریک عدم اعتماد کی کاپی بھی ساتھ لائے تھے۔ وہ صدرجمہوریہ سے پارٹی تبدیلی قانون میں ترمیم کے مطالبے اوررائٹ ٹوری کال سے متعلق مطالبہ پربات کرنا چاہتے تھے۔
دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی…
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی…