بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان سے کناڈا تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئے 700 سے زیادہ ہندوستانی طلبا ملک بدری کا سامنا کررہے ہیں۔ ’فرضی ایڈمیشن آفرلیٹر‘ کی وجہ سے سینکڑوں ہندوستانی طلباء کو ملک بدری کا سامنا کرنے کی اطلاعات کے درمیان، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو کہا کہ نیک نیتی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کو سزا دینا غیرمنصفانہ ہے۔ ایسے میں ان قصوروار لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، جنہوں نے انہیں گمراہ کیا۔ مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پرپریس کانفرنس کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ ہندوستانی طلباء کے اس معاملے کوہندوستان نوٹس میں لاتا رہے گا۔
قصوروار فریقین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
وہیں انہوں نے اس معاملے میں کہا، ”کچھ وقت کے لئے، طلباء کا یہ معاملہ ہے، جو کناڈائی کہتے ہیں، اس کالج میں نہیں پڑھا، جس میں انہیں ہونا چاہئے تھا اور جب انہوں نے ورک پرمٹ کے لئے درخواست دی، تو وہ مشکل میں پڑ گئے۔ شروعات سے ہی ہم نے اس معاملے کو اٹھایا اور ہمارا موضوع یہ ہے کہ طلبا نے نیک نیت سے پڑھائی کی۔ اگر ایسے لوگ ہیں جنہوں نے انہیں گمراہ کیا ہے تو قصوروارفریق کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایسے طالب علم کوسزا دینا ناانصافی ہے، جس نے اچھی نیت سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہیں انہوں نے مزید کہا ”کل کینیڈین وزیراعظم نے وہاں ہاؤس آف کامنزمیں بیان دیا اوروزیرنے بھی کچھ ٹوئٹ کیا اوروہ وہاں ہمارے ہائی کمیشن سے بھی بات کررہے ہیں۔ میرے خیال میں کینیڈین بھی تسلیم کرتے ہوں گے کہ اگرایک طالب علم نے ایسا کیا ہے تو کوئی غلط نہیں ہے، ہم دباؤ بنانا جاری رکھیں گے۔“
پنجاب کے وزیر نے اٹھایا تھا معاملہ
پنجاب کے این آرآئی امور کے وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے ملک بدری کا سامنا کر رہے 700 ہندوستانی طلبا، جن میں بیشتر پنجابی ہیں، کا موضوع مرکزی حکومت کے سامنے اٹھایا تھا۔ کلدیپ سنگھ دھالیوال نے جے شنکر کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ طلبا کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہئے اور ورک پرمٹ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے طلبا کو دھوکہ دینے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی گزارش کی۔ دھالیوال نے کہا، ”میں نے وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے ملنے کے لئے بھی وقت مانگا ہے تاکہ پورے معاملے کو انفرادی طور پر ہندوستانی حکومت کے دھیان میں لایا جاسکے۔“
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…