پڈوچیری پولیس کے لیے اتوار (9 اگست) کا دن خاص رہا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پڈوچیری پولیس کو ملک کے باوقار ’پریزیڈنٹس پولیس کلر‘ سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پڈوچیری پولیس نے جس محنت، بہادری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، یہ اعزاز اسی کا نتیجہ ہے۔ پڈوچیری میں منعقدہ تقریب کے دوران امت شاہ نے پولیس کو پریزیڈنٹس پولیس کلرکا نشان پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار سے کم اہلکاروں پر مشتمل یہ پولیس فورس طویل عرصے سے امن و قانون برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں بھی مصروف ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ پڈوچیری پولیس نے اپنی بہادری اور لگن سے پولیس کی تاریخ میں ایک یادگار باب کا اضافہ کیا ہے۔
روحانی ورثے کا بھی ذکر
وزیر داخلہ نے پڈوچیری کی شناخت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سیاحتی مقام نہیں بلکہ جنوبی ہندوستان کے روحانی اور ثقافتی شعور کا ایک اہم مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری اروبندو اور ’مدر‘ کے آشرم نے پڈوچیری کے روحانی ورثے کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔امت شاہ نے کہا کہ طویل عرصے تک فرانسیسی حکمرانی کے تحت رہنے کے باوجود پڈوچیری نے اپنی ہندوستانی شناخت اور روحانی توانائی کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ورثے کے تحفظ میں پولیس کا کردار بھی اہم رہا ہے۔
کورونا دور کی خدمات کو یاد کیا
امت شاہ نے کورونا وبا کے مشکل دور میں پڈوچیری پولیس کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب وبا نے پوری دنیا کے سامنے ایک بڑا چیلنج کھڑا کر دیا تھا، اس وقت پولیس اہلکار بزرگوں، بچوں اور خواتین کی مدد کے لیے مسلسل میدان میں موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پڈوچیری پولیس نے جس ذمہ داری اور بہادری کے ساتھ کام کیا، اسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
نئے فوجداری قوانین کا بھی ذکر
تقریب میں وزیر داخلہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے تین نئے فوجداری قوانین کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعے برطانوی دور کے قانونی نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حکومت کا مقصد صرف مجرموں کو سزا دلانا نہیں بلکہ عام شہریوں کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کرنا بھی ہے۔امت شاہ نے مزید کہا کہ نیا نظامِ انصاف ٹیکنالوجی، ٹائم لائن اور ٹرسٹ یعنی ٹیکنالوجی، مقررہ وقت کی حد اور اعتماد کے تین اہم ستونوں پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے انصاف کے عمل کو مزید تیز، شفاف اور عام لوگوں کے لیے قابلِ اعتماد بنانے میں مدد ملے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انہیں گہرا…
وزیر داخلہ نے کہا ’’راہل بابا، میں آپ دونوں، یعنی آپ اور اکھلیش یادو کو…
تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882…
ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…
فلم ’نوٹس‘ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے خاندان اور اس کی تقریباً 150 سال…
ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31…